بدعنوانی کے خاتمے اور لٹیروں کا احتساب کرنے کے لئے ایک بااختیار احتساب کمیشن کا قیام عمل میں لایا گیا، محمود خان
پیر 29 دسمبر 2014 17:03
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء)صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر آبپاشی محمود خان نے کہا ہے کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی دفعہ بدعنوانی کے خاتمے اور لٹیروں کا احتساب کرنے کے لئے ایک بااختیار احتساب کمیشن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے شروع دن سے ہی کرپشن کے مکمل خاتمے کے لئے ا پنے عزم کا اعادہ کیا اور ایسے اقدامات اُٹھائے ہیں کہ جن سے صوبے میں بدعنوانی کی ذرابھر بھی گنجائش نہیں چھوڑی گئی ہے اور صوبے میں شفافیت اور گڈ گورننس کا وجود عمل میں لایا گیا ہے ۔
ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے تحصیل مٹہ ضلع سوات کی یونین کونسلوں سخرہ اور گولری میں شمولیتی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مختلف سیاسی پارٹیوں پاکستان پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ نواز ،جے یو آئی اور عوامی ورکر پارٹی کی ممتاز شخصیات شیر عالم ،محمد زاہد ، محمد عمر، فضل محمد ، چمنی گل ، سخی جان، تاج محمد ، شاہ وزیر ، گل افضل ، جان شیر ، مفتاح الدین ،ضیاء الرحمن ،عنایت الرحمن ، ضیاء اللہ ، احسان اللہ ، اور حبیب اللہ نے اپنی اپنی پارٹیوں سے مستغفی ہو کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا اور چےئرمین عمران خان اور صوبائی وزیر محمود خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.