اوکاڑہ،ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکووٴں کی فائرنگ، ایک بھائی قتل ،دوسرا معجزانہ طور پر بچ گیا
پیر 29 دسمبر 2014 17:32
اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکووٴں کی فائرنگ ،ایک بھائی قتل ،دوسرا معجزانہ طور پر بچ گیا۔ دونوں بھائی موٹر سائیکل پر سوار ہوکر گھر جارہے تھے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ پھلرون کمبوہ کے رہائشی محمد اسلم اپنے بھائی عابد حسین کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہوکر املی موتی سے اپنے گھر جارہے تھے کہ راستے میں تین نامعلوم ڈاکووٴں نے لوٹ مار کرنے کی غرض سے دونوں بھائیوں کو روکنے کی کوشش کی جن کے نہ رکنے پر ڈاکووٴں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جسکی زد میں آکر عابدحسین شدید زخمی ہوگیا اور محمد سلم معجزانہ طور پر بچ گیا ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔
عابد حسین کو شدید زخمی حالت میں لاہور ہسپتال ریفر کردیا گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا پولیس نے مقتول کے بھائی محمد اسلم کی درخواست پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہےمزید قومی خبریں
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
-
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصرشاہ
-
اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
-
ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھ پر سے تجاوزات 3 دن میں ختم کرنے کا حکم
-
فیصل جاوید اور انسداد دہشتگردی عدالت کے جج میں خوشگوار مکالمہ
-
بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ وہ بات نہیں کرنی چاہیے جو ملک اور اداروں کیلئے بہتر نہ ہو، وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور
-
پیپلز پارٹی کو صرف سندھ تک محدود جماعت کہنے والے آج خود ایک صوبے تک محدود ہو چکے ہیں، فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کے خلاف اسلحہ، شراب برآمدگی کیس کی سماعت ملتوی
-
پی ٹی آئی والے دوبارہ فوج کو سیاست میں دھکیل رہے ہیں، فیصل کنڈی
-
محسن نقوی نے اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے اور جرائم پیشہ گینگز کی سرکوبی کا محاذ سنبھال لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.