پاکستانی سرحد کے نزدیک حملہ،کرنل سمیت تین ایرانی فوجی اہلکار ہلاک
پیر 29 دسمبر 2014 17:48
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) ایران کے پاکستانی سرحد کے نزدیک واقع جنوب مشرقی سراوان خطے میں مسلح افراد کے حملے میں کرنل سمیت انقلابی گارڈز کے 3 اہلکار ہلاک ہوگئے،یہ بات ایران کی سرکاری فارس نیوز ایجنسی نے پیر کے روز کہی۔ایک فوجی اہلکار نے فارس کو بتایا کہ گزشتہ روز(اتوار) کو بعد از دوپہر انقلابی گارڈز کے کرنل اکبر عبداللہ نژاد سمیت 3اہلکار مسلح باغیوں کی جانب سے ایک حملے میں مارے گئے،اس واقعہ پر مزید کوئی اضافی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔
اکتوبر میں سراوان میں تین سیکورٹی فورسز کے اہلکار ایک حملے میں ہلاک کئے گئے تھے،جس کی ذمہ داری باغیوں پر عائد کی گئی تھی۔ایک ایرانی فوجی اہلکار ستمبر میں وہاں ایک سرحدی چوکی پر حملے میں بھی ہلاک ہوگیا تھا،یہ علاقہ سیستان بلوچستان صوبہ میں واقع ہے جہاں سنی مسلم اکثریت آباد ہے جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں شیعہ اکثریت ہے۔(جاری ہے)
یہ علاقہ سنی انتہا پسندوں اور منشیات سمگلرز کے حوالے سے تشدد کی زد میں ہے۔
ایران سنی شدت پسند گروپ جیش العدل (انصاف کی فوج) پر متواتر حملوں کا الزام عائد کرتا ہے۔گروپ نے فروری میں پانچ ایرانی فوجیوں کو یرغمال بنا لیا تھا جن میں سے چار کو اپریل میں رہا کردیاگیا تھا جبکہ پانچویں فوجی کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ہلاک کیا جاچکا ہے،اگر چہ کہ اس کی باضابطہ طور پر قسمت سے متعلق کوئی معلومات نہیں ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.