پی ڈی ایم اے پنجاب کو اپ ڈیٹ کرکے مزید فعال ادارہ بنایا جارہا ہے‘ڈاکٹر احمد جاوید قاضی،
محکمہ موسمیات میں ڈونرز کے تعاون سے جدید ریڈار سسٹم تنصیب کیا جائے گا‘ ڈی جی پی ڈی ایم اے
منگل 30 دسمبر 2014 16:17
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 30دسمبر 2014ء) پی ڈی ایم اے نے کسی بھی موسمی تبدیلی سے آنے والی قدرتی آفات سے نبرد آزما ہونے کے لئے محکمہ کو مزید فعال بنانے اور دور حاضر کی ضرورتوں کے مطابق اپ ڈیٹ کرنے کے لئے اقدامات شروع کردیئے ہیں،اس سلسلہ میں محکمہ موسمیات میں ڈونرز کے تعاون سے جدیدموسمیاتی ریڈار لگایا جائے گا جبکہ انڈیا سے آنے والے کسی بھی دریاؤں کے پانی میں اتار چڑھاؤ بارے قبل از وقت معلومات بارے انڈس واٹر کمیشن سے رابطہ کیا جائے گا،عوام کو ہر کسی قسم کی سیلابی کیفیت یا کسی بھی قدرتی آفت بارے قبل از وقت معلومات فراہم کرنے کے سلسلے میں بھی اقدامات شروع کئے جارہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار ڈی جی پی ڈی ایم اے ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے چیف میٹ آفیسر محمد ریاض سے ملاقات میں کہی ۔(جاری ہے)
اس موقع پر دونوں محکموں کے افسران بھی موجودتھے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ 2014کے سیلاب کو مدنظر رکھ کر تمام محکموں کو بہترین اور اپ ڈیٹ لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا۔ اس سلسلے میں کسی بھی قدرتی آفت سے نمٹنے کے لئے فوری اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ موسمیاتی تبدیلی سے رونما ہونے والے اثرات سے معمول زندگی میں فرق نہ آنے پائے۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کو اپ ڈیٹ کیا جارہا ہے اس سلسلے میں محکمہ میں مختلف تبدیلیاں لائی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں واقع تمام ویئرہاؤسز کو اپ ڈیٹ کیا جارہا ہے اور مون سون شروع ہونے سے قبل ہر قسم کی تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں ۔انہوں ے کہا کہ انڈیا کی طرف سے فلڈ کے سیزن میں پانی کے چھوڑنے بارے قبل ازوقت اطلاع کی فراہمی کے لئے انڈس واٹر کمیشن کو پابند کیا جائے گا تاکہ قبل از وقت معلومات مہیا ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ موسمیات میں جدید ریڈار وقت کی اہم ضرورت ہے اس سلسلے میں ڈونرز کے تعاون سے اس پر لائحہ عمل کیا جائے گا تاکہ بارشوں اور دیگر موسمی کیفیات بارے آگاہی حاصل ہوسکے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.