تین روز قبل لاپتہ ہونیوالے ایئرایشیا کے طیارے کا ملبہ بحیریہ جاوا سے ملبہ مل گیا ، 40 لاشیں نکا لی گئیں
منگل 30 دسمبر 2014 22:16
کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30دسمبر۔2014ء)تین روز قبل لاپتہ ہونیوالے ایئرایشیا کے طیارے کا ملبہ بحیریہ جاوا سے ملبہ مل گیا ہے،سمندر پر تیرتی 40 لاشوں کو نکا ل لیا گیا ۔
(جاری ہے)
انڈونیشیا سول ایوی ایشن حکام کے مطابق ملبے میں طیارے کا دروازہ ، ایمرجنسی سلائیڈ ، لائف جیکٹس اور کچھ دیگر اشیاء شامل ہیں اب اسی جگہ سمندر کی گہرائی میں طیارے کے ملبے کو تلاش کرنے کیلئے انتظامات کیے جارہے ہیں ۔
سرچ آپریشن میں 30 بحری جہاز، 15 طیارے اور سات ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے ہیں۔ملائیشیا کی نجی فضائی کمپنی ایئر ایشیا کی یہ پرواز اتوار کی صبح انڈونیشیا کے جزیرے جاوا سے سنگاپور روانہ ہوئی تھی اور سمندر پر پرواز کے دوران لاپتہ ہو گئی تھی۔طیارے پر عملے کے 7 ارکان سمیت 162 افراد سوار تھے ۔طیارے کا ملبہ ملنے کے بعد 40 لاشوں کو سمندر سے نکال لیا گیا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.