کالعدم تنظیمیں اب حقیقی معنوں میں خود کو کالعدم سمجھیں: نواز شریف
بدھ 31 دسمبر 2014 17:49
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31دسمبر 2014ء) وزیراعظم محمد نواز شریف کا سینیٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 16 دسمبر کو پشاور میں سکول پر ہونے والے دہشتگرد حملے نے پوری قوم کا رخ موڑ دیا ہے۔ پاکستان کے غیر معمولی حالات غیر معمولی اقدامات کے متقاضی تھے۔ کیا یہ غیر معمولی نہیں کہ پھول جیسے بچوں کو گولیوں سے چھلنی کر دیا جائے۔
کیا یہ غیر معمولی نہیں کہ دہشتگرد پوری قوم کو یرغمال بنا لیں۔ بچوں کے خون کے قطرے کا حساب لینا ہم پر واجب اور قرض ہے۔ ہماری منزل دور نہیں، دہشتگردی کے خلاف عوام کی تائید ہمارے ساتھ ہے۔ دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا۔ وزیراعظم کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ ماضی میں بات چیت کے ذریعے معاملات حل کرنے کی کوشش کی گئی۔(جاری ہے)
بات چیت کا عمل ناکام ہوا تو دہشتگردوں کیخلاف آپریشن ضرب عضب شروع کیا گیا۔
آپریشن ضرن عضب دہشتگردوں پر کاری ضرب ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پہلے کبھی ٹھوس پالیسی نہیں بنائی گئی تھی۔ سانحہ پشاور کے بعد تمام جماعتوں کو دعوت دی کہ دہشتگردی کیخلاف ایک قومی لائحہ عمل تشکیل دیا جائے۔ 24 دسمبر کو عسکری اور سیاسی قیادت نے قومی ایکشن پلان کی منظوری دی۔ قومی ایکشن پلان کی منظوری کے بعد ہر نکتے پر کمیٹی قائم کر دی ہے۔ بیشتر کمیٹیوں کی رپورٹ مل گئی جس کو عملی جامہ پہنانا شروع کر دیا ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ ملکی قیادت نے متفقہ طور پر ایسی عدالتوں کی منظوری دی جس کے سربراہ فوجی افسران ہونگے۔ قانون اور انصاف کے نظام کیلئے فوجی عدالتوں کے قیام کی منظوری دی گئی۔ فوجی عدالتوں میں دہشتگردوں کیخلاف مقدمات چلائے جائیں گے۔ عوام نے پارلیمنٹ میں بیٹھے ہر شخص کو ذمہ داری دی ہے۔ انسداد دہشتگردی کا طریقہ کار پارلیمنٹ طے کر رہی ہے کوئی فرد واحد نہیں۔ مجھے یقین ہے کہ پارلیمنٹ سے فوجی عدالتوں کی منظوری حاصل کر لیں گے۔ اس آئین اور قانون کا کیا فائدہ جو پاکستان کے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت نہ کر سکے۔ انسانی حقوق کا احترام کرتے ہیں لیکن اپنے معاشرے کو جنگل نہیں بنا سکتے۔ ہم آئین اور قانون سے انحراف نہیں کر سکتے۔ ہم آنے والی نسلوں کے تحفظ کا سوچ رہے ہیں۔ تمام اقدامات آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے واضع طور پر کہا کہ کالعدم تنظیمیں اب حقیقی معنوں میں خود کو کالعدم سمجھیں. انھیں کسی طرح بھی کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پاکستان میں اب کسی مسلح جھتے کو کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.