پنجاب کی بیورو کریسی میں وسیع پیمانے پر اکھار پچھاڑ ،سید مبشر رضا ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب تعینات ،محی الدین وانی سیکرٹری سروسز ، راشد محمود لنگڑیا ل سیکرٹری زراعت ،عبد اللہ خان سنبل کمشنر لاہور ڈویژن کے عہدے پر تعینات ، سہیل شہزاد کمشنر ساہیوال ڈویژن،خالد مسعود چوہدری سیکرٹری بلدیات ، علی طاہر کو سیکرٹری ایکسائز تعینات کر دیاگیا ، ڈاکٹر اعجاز منیر سیکرٹری ہائیرایجوکیشن ، شہریار سلطان سیکرٹری اوقاف اور اسد رحمان گیلانی کو سیکرٹری ہاؤسنگ تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
بدھ 31 دسمبر 2014 20:51
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31دسمبر۔2014ء) چیف سیکرٹری پنجاب کی ریٹائرمنٹ کے ساتھ ہی پنجاب کی بیورو کریسی میں وسیع پیمانے پر اکھار پچھاڑ کر دی گئی ،سید مبشر رضا کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کر دیا گیا جنہیں نئے چیف سیکرٹری کی تعیناتی تک اضافی چارج بھی دئیے جانے کا امکان ہے ۔
(جاری ہے)
نوٹیفکیشن کے مطابق محی الدین احمد وانی کو سیکرٹری سروسز پنجاب تعینات کر دیا گیا ، کمشنر لاہور ڈویژن راشد محمود لنگڑیا ل کو تبدیل کر کے سیکرٹری زراعت جبکہ عبد اللہ خان سنبل کی کمشنر لاہور ڈویژن کے عہدے پر تعیناتی کر دی گئی ہے ۔
سہیل شہزاد کو کمشنر ساہیوال ڈویژن،سیکرٹری ایکسائز خالد مسعود چوہدری کو سیکرٹری بلدیات تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ اس عہدے پر علی طاہر کی تعیناتی کر دی گئی ہے ۔ ڈاکٹر اعجاز منیر کو سیکرٹری ہائیرایجوکیشن ، شہریار سلطان کو سیکرٹری اوقاف ، اسد رحمان گیلانی کو سیکرٹری ہاؤسنگ ،عشرت علی کو سیکرٹری لیبر ،محمد صدیق شیخ کو ممبر بورڈ آف ریو نیو ،خاور کمال کو ڈی سی او خانیوال جبکہ شوکت علی کھچی کو ڈی سی او چنیوٹ تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.