مسلسل دوبار آسکرایوارڈ جیتنیوالی اداکارہ لیویزرائنرانتقال کرگئیں

جمعرات 1 جنوری 2015 11:43

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء)مسلسل دو بار آسکرایوارڈ جیتنے والی ہالی ووڈ اداکارہ لیویزرائنر ایک سو چار سال کی عمر میں انتقال کر گئیں،جرمن نژاد ہالی ووڈ اداکارہ لیویزرائنز104 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگئیں، انہوں نے اپنے فنی کیریئر میں کئی کامیاب فلمیں دیں ، اور ہالی ووڈ میں نام بنایا،لیویز رائنر کو ان کی شاندار اداکاری کے باعث دو سال 1936-37 میں لگاتار آسکرایوارڈ سے نوازا گیا،لیویز رائنر 1930 سے 1940 تک ہالی ووڈ انڈسٹری پر چھائی رہیں لیویز کو بہترین اداکاری کے باعث واک آف فیم اور اکیڈمی ایوارڈ سے بھی نوازا جاچکا ہے۔