حکومتی امدادی پیکیج کی بروقت وصولی ،انتظامی کاوشیں، سٹیل ملز کی پروڈکشن 40فیصد سے زائد ہوگئی

جمعرات 1 جنوری 2015 13:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) حکومت کی جانب سے امدادی پیکیج کی بروقت وصولی اور انتظامیہ کی کاوشوں کے باعث پاکستان سٹیل ملز کی پروڈکشن 40فیصد سے زائد ہوگئی ۔

(جاری ہے)

پاکستان سٹیل ملزکے ترجمان شازم اختر نے کہا ہے کہ پاکستان سٹیل کی انتظامیہ حکومتی مالیاتی پیکیج کی بروقت حصولی کیساتھ درآمدی خام مال کی مسلسل فراہمی اور پلانٹ کی اپنی مدد آپ کے تحت ضروری مرمت و دیکھ بھال کو یقینی بنارہی ہے تاکہ مقررہ پیداواری اہداف کو حاصل کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ دسمبر میں سٹیل مل کی پیداواری استعداد44فیصد رہی اور رواں مہینے 50فیصد کا ہدف حاصل کرینگے،ترجمان کے مطابق گزشتہ ہفتے خراب ہونیوالے بلاسٹ فرنس کی مرمت کر لی گئی ہے اور مکمل پیداواری صلاحیت کیساتھ کام کر رہا ہے۔