پٹرولیم مصنوعات میں کمی صنعتکار/عوام دوست فیصلہ ہے بجلی قیمتوں میں بھی کمی کی جائے‘ راجہ عدیل،
پٹرولیم مصنوعات میں سیلز ٹیکس کی مد میں5فیصد اور بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لیا جائے‘سینئر نائب صدرصدر لوہا مارکیٹ شہید گنج
جمعرات 1 جنوری 2015 13:47
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) تاجر رہنما ، وانجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدر راجہ عدیل نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں کمی صنعتکار/عوام دوست فیصلہ ہے اس سے صنعتکاروں کو ٹرانسپورٹیشن کی مد میں ریلیف ملے گی اور وہ عوام کو سستی اشیاء فراہم کرسکیں گے جس سے بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باعث بجلی کی قیمتوں میں بھی کمی کی جائے۔
راجہ عدیل نے کہا کہ پٹرولیم لیوی سرچارجز کی موجودگی میں پٹرولیم مصنوعات میں سیلز ٹیکس میں 5فیصد اضافہ کے بعد 22فیصد سیلز ٹیکس کوئی جواز نہیں بنتا اس لیے پٹرولیم مصنوعات میں سیلز ٹیکس کی مد میں5فیصد اور بجلی کی قیمتوں میں فی یونٹ60پیسے کے حالیہ اضافے واپس لیے جائیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات میں50فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے اسی تناسب سے پاکستان میں بھی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو واضع ریلیف دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں کمی اور سستی بجلی کی فراہمی سے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا، نئی انڈسٹریز کے قیام سے صنعتی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگااور روزگار کے وافر مواقع فراہم ہونگے ۔جس سے ملک میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری کا مسئلہ بھی حل ہوجائے گا۔مزید تجارتی خبریں
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.