ملک سے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی،کور کمانڈرز کانفرنس
جمعرات 1 جنوری 2015 16:58
راولپنڈی( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء )کور کمانڈرز کانفرنس میں پشاور میں دہشتگردی میں بے گناہ جانوں کے ضیاع پر افسوس اور متاثرہ خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے یہ عزم ظاہر کیا گیا ہے کہ ملک سے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھی جائینگی جبکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پوری قوم سیاسی اور فوجی قیادت کی طرف دیکھ رہی ہے کہ وہ دہشتگردوں اور ان کے ہمدردوں کیخلاف کس قسم کے سخت اقدامات کا فیصلہ کرتی ہے ۔
178ویں کور کمانڈرز کانفرنس جمعرات کو جنرل ہیڈکوارٹر میں ہوئی جس کی صدارت چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کی ۔ کانفرنس کے شرکاء نے پشاور کے دہشتگردی کے حملے میں بے گناہ جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس جبکہ متاثرہ خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا ۔(جاری ہے)
کانفرنس میں اس عزم کا بھی اظہار کیا گیا کہ اپنی سرزمین سے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک کارروائیاں نہیں روکی جائینگی ۔
اجلاس میں ملک کی مجموعی اندرونی اور بیرونی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے خاص طور پر جاری کارروائیوں پر غور کیا گیا ۔ ملک بھر میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیوں میں حالیہ اضافے کا جائزہ لیتے ہوئے کانفرنس میں اس کے اثرات کو سراہا گیا ۔ آل پارٹیز کانفرنس میں قومی سیاسی قیادت کی طرف سے ظاہر کئے گئے عزم کو سراہتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پوری قوم سیاسی اور فوجی قیادت کی طرف دیکھ رہی ہے کہ وہ جراتمندانہ اور بامقصد فیصلے کریں جن سے دہشتگردوں اور ان کے ہمدردوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے ۔شرکاء نے اس امید کا اظہار کیا کہ دہشتگردی کیخلاف انتہائی مطلوب اور قیمتی وسیع تر سیاسی اتفاق رائے کو چھوٹے چھوٹے مسائل کی بنیاد پر ضائع نہیں کیاجائے گا ۔ آرمی چیف نے اس امر پر زور دیا کہ تمام اداروں کو مزید وقت ضائع کئے بغیر جامع قومی ایکشن پلان پر موثر فوری عملدرآمد کرنا چاہیے ۔ آرمی چیف نے قومی ایکشن پلان میں طے پانے والے امور پر عملدرآمد کے حوالے سے کئے گئے ہوم ورک کا بھی جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ وقت کا خاص خیال رکھا جائےمزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 57 ہزار سے تجاوزکرگئی
-
شہبازشریف سعودی عرب روانہ ، وزیراعظم ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے
-
وزیراعظم کا کسانوں کیلئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.