سال 2014؛کراچی اسٹاک ایکسچینج سرمایہ کاری کے لحاظ سے ایشین مارکیٹوں میں دوسری پوزیشن پر رہی
جمعرات 1 جنوری 2015 17:09
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) کراچی اسٹاک ایکسچینج سال 2014کے دوران سرمایہ کاری کے لحاظ سے ایشین مارکیٹوں میں دوسری پوزیشن پر رہی جبکہ ہنڈریڈ انڈیکس 27 فیصد اضافے سے 32 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔ سال 2014کے دوران غیریقینی سیاسی صورتحال کے باوجود کراچی اسٹاک ایکسچینج میں ملکی و غیرملکی سرمایہ کاری کا سلسلہ جاری رہا جس کے نتیجے میں ہنڈریڈ انڈیکس 6ہزار 870 پوانٹس بڑھ کر 32ہزار 131 پوانٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔
ماہرین کے مطابق شرح سود میں کمی، آئی ایم ایف سے نئے قرضوں کے اجراء ، سکوک بانڈ میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی،زرمبادلہ ذخائر پندرہ ارب ڈالرزسے تجاوز ہونے اور روپے کی قدر میں استحکام سمیت عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 50 فیصد تک ریکارڈ کمی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے فروغ کا باعث بنی۔(جاری ہے)
سال 2014 کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں 39 کروڑ ڈالرز سے زائد غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی جبکہ مارکیٹ سرمائے کی مالیت ایک بتیس ارب چالیس کروڑ روپے بڑھ کر 738ارب روپے ہوگئی۔
اوسط یومیہ کاروباری حجم بائیس کروڑ شیئرز رہا۔ سال دو ہزار چودہ میں چھ نئی کمپنیز کا مارکیٹ میں اندراج اور آٹھ کمپنیز کا اخراج ہوا۔ لسٹڈ کمپنیوں کے مالی نتائج منافع بخش رہے۔ شیئرز پر کپیٹل گین ٹیکس ڈھائی فیصد بڑھا کر ساڑھے بارہ فیصد کر دیا گیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.