قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی نے 17 ویں سیشن کے شیڈول ،ایجنڈے کی منظوری دیدی ، اجلاس 16 جنوری تک جاری رہیگا
جمعرات 1 جنوری 2015 21:37
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی نے 17 ویں سیشن کے شیڈول اور ایجنڈے کی منظوری دیدی ہے، جس کے مطابق رواں سیشن 16 جنوری تک جاری رہے گا۔
(جاری ہے)
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو سپیکر سردار ایاز صادق کی زیرصدارت ہوا جس میں وفاقی وزراء رانا تنویر حسین، چوہدری محمد برجیس طاہر، وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد، ارکان قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک، شہاب الدین خان، سید نوید قمر، شیخ صلاح الدین اور ڈاکٹر غازی گلاب جمال نے شرکت کی۔
اجلاس میں اتفاق رائے سے طے پایا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس 16 جنوری تک جاری رہے گا۔ جمعرات اور جمعہ کو سانحہ پشاور پر بحث کرائی جائے گی۔ ایوان کا معمول کی کارروائی پیر سے شروع ہوگی۔ جمعرات اور جمعہ کو وقفہ سوالات اور ایجنڈے کی معمول کی کارروائی نہیں ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 57 ہزار سے تجاوزکرگئی
-
شہبازشریف سعودی عرب روانہ ، وزیراعظم ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے
-
وزیراعظم کا کسانوں کیلئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.