وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے ملک کی عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا تحفہ عوام کو بھاری پڑگیا،

نئے سال کے پہلے دن کو سجاول ضلع بھر میں پیٹرول کی فروخت مکمل بندرہی اور پمپ مالکان نے نئی قیمت پر پیٹرول فروخت کرنے سے انکار کردیا

جمعرات 1 جنوری 2015 23:24

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے ملک کی عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا تحفہ عوام کو بھاری پڑگیا، نئے سال کے پہلے دن کو سجاول ضلع بھر میں پیٹرول کی فروخت مکمل بندرہی اور پمپ مالکان نے نئی قیمت پر پیٹرول فروخت کرنے سے انکار کردیا، جس کی وجہ سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنہ کرناپڑا، اس ضمن میں مقامی پیٹرول پمپ مالکان کا کہناتھاکہ نئی قیمت پر نیا پیٹرول جب پہنچے گاتو فروخت کریں گے، مقامی شہریوں نے حیرت کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے پر ایک دم نئی قیمت وصول کرلی جاتی ہے ،جبکہ کم ہونے پر فروخت ہی بند کردی جاتی ہے، جو کہ ناانصافی ہے، علاوہ ازیں سجاول ضلع میں پہلے سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اضافی وصول کی جارہی ہیں، کراچی کے قریب ہونے کے باوجود سجاول ضلع کے تمام پمپس پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک سے دو روپے اضافی چارج کئے جارہے ہیں ،جبکہ قیمتیں کم ہونے پر بھی بلیک مارکیٹنگ کا سلسلہ جاری ہے ،اوگراکو شکایات کے باوجود کوئی کاروائی نہیں کی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :