نیوزی لینڈ اورسری لنکا کے درمیان 7 ون ڈے میچوں کی سیریز 11 جنوری سے شروع ہوگی

ہفتہ 3 جنوری 2015 11:26

نیوزی لینڈ اورسری لنکا کے درمیان 7 ون ڈے میچوں کی سیریز 11 جنوری سے شروع ..

ولنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء) نیوزی لینڈ اورسری لنکا کے درمیان 7 ون ڈے میچوں کی سیریز 11 جنوری سے شروع ہوگی شیڈول کے مطابق ٹیسٹ سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 7 ون ڈے میچوں کی سیریز 11 جنوری سے شروع ہوگی پہلا میچ 11 جنوری کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائیگا، دوسرا میچ 15 جنوری کو ہملٹن میں کھیلا جائیگا، تیسرا میچ 17 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائیگا، چوتھا میچ 20 جنوری کو نیلسن میں کھیلا جائیگا، پانچواں میچ 23 جنوری کو ڈونیڈن میں کھیلا جائیگا، چھٹا میچ 25 جنوری کو ڈونیڈن میں ہی کھیلا جائیگا  دونوں ٹیموں کے درمیان ساتواں اور آخری میچ 29 جنوری کو ولنگٹن میں کھیلا جائیگا۔