لیکچرر اسلامیات کے آسامیوں کے متاثرہ امیدواروں کے لئے دوبارہ ٹیسٹ شیڈول جاری کیا جائے گا

منگل 6 جنوری 2015 21:59

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء)پبلک سروس کمیشن خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس نوٹ کے مطابق پبلک سروس کمیشن کے چند اہلکاروں کی غلطی کی وجہ سے لیکچرر اسلامیات کی آسامیوں کے امیدواروں کو کال لیٹرز کے زریعے ٹیسٹ کی تاریخ 26دسمبر کی بجائے 27دسمبر بتائی گئی ۔

(جاری ہے)

اگر چہ بعد میں نئے کال لیٹرز کے زریعے ٹیسٹ تاریخ کی تصحیح کی گئی مگر پھر بھی کچھ امیدوارٹیسٹ سے رہ گئے ہیں اور انہیں تکلیف اُٹھانی پڑی جس کے لئے کمیشن معذرت خواہ ہے ۔

کمیشن کی جانب سے ذمہ دار سٹاف کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جارہی ہے اور جو امید وار ٹیسٹ سے رہ گئے ہیں ان کے لئے دوبارہ ٹیسٹ کا شیڈول جلد ہی جاری کیا جارہا ہے اور جیسے ہی نیا شیڈول مقرر ہو گا متعلقہ امیدواروں کو بذریعہ کال لیٹرز ، پریس اور پی ایس سی ویب سائٹ آگاہ کیا جائے گا۔