ملتان سنٹرل جیل میں دو دہشتگردوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

بدھ 7 جنوری 2015 10:54

ملتان سنٹرل جیل میں دو دہشتگردوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7جنوری2015ء) ملتان سنٹرل جیل میں 2 دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی ، دونوں پولیس اہلکاروں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے ۔ ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد جاری ہے اور دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے پھانسیاں دی جا رہی ہیں ۔ آج صبح ملتان سنٹرل جیل میں قید 2 دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی ۔

پہلے غلام شبیر عرف ڈاکٹر کو پھانسی دی گئی ۔

(جاری ہے)

اس نے 1999 میں ڈی ایس پی سمیت پولیس اہلکاروں کو شہید کیا تھا ۔ اس کے ساتھ ہی احمد علی عرف شیش ناگ کو بھی تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ۔ اس نے 1998 میں ریلوے روڈ پر 3 افراد کو قتل کیا تھا ۔ دونوں دہشت گردوں کو علی الصبح کال کوٹھری سے پھانسی گھاٹ لایا گیا اور پھانسی سے قبل ان کا طبی معائنہ کیا گیا ۔ دونوں پریشان تھے اور اپنے کئے پر نادم تھے ۔ دونوں دہشت گردوں کو پھانسی دینے کے بعد اس وقت تک تختہ دار پر لٹکا یا گیا جب تک کہ ڈاکٹر نے ان کے مرنے کی تصدیق نہ کر دی اور پھر دونوں کی لاشوں کو ان کے ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :