نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو 193 رنز سے شکست دیکردو میچوں کی سیریز میں کلین سویپ مکمل کر لیا
بدھ 7 جنوری 2015 14:18
ولنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جنوری 2015ء) نیوزی لینڈ نے اپنی شاندار کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو 193 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دینے کے ساتھ ساتھ دو میچوں کی سیریز میں کلین سویپ مکمل کر لیا۔سری لنکا نے میچ کے پانچویں دن 45 رنز ایک کھلاڑی آوٴٹ سے اننگ کا آغاز کیا تو اسے جیت کے لیے مزید 345 رنز درکار تھے۔
مہمان ٹیم کیلئے دن کا آغاز کچھ اچھا نہ تھا اور صرف چھ رنز کے اضافے سے دھمیکا پرساد پویلین لوٹ گئے تاہم سری لنکن ٹیم کو سب سے بڑا دھچکا اس وقت لگا جب گزشتہ اننگ میں ڈبل سنچری بنانے والے کمار سنگاکارا صرف پانچ رنز بنانے کے بعد ٹرینٹ باوٴلٹ کی دوسری وکٹ بن گئے۔کشال سلوا اور لہیرو تھر مانے نے کچھ دیر کے لیے وکٹیں گرنے کا سلسلہ روک دیا لیکن 94 کے اسکور پر سلوا 50 رنز بنانے کے بعد ڈگ بریسویل کا نشانہ بنے اس کے بعد تھری مانے کے سوا کوئی بھی سری لنکن بلے باز کیوی باوٴلرز خصوصاً مارک کریگ کی باوٴلنگ کا سامنا نہ کر سکا اور پوری ٹیم 196 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
-
وفاقی دارالحکومت میں چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ سے فٹ بال کے کھیل کو فروغ حاصل ہو گا،احمد ریحان شیخ
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئر ہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل سری لنکن کرکٹرز وسیم اکرم سے رہنمائی لیں گے
-
فٹنس بہتری کیلئے خواتین کرکٹ ٹیم کو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
پاکستان کی 2009ء کا ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم نے ہیوسٹن میں نمائشی میچ جیت لیا
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: وہاب ریاض نے بابر اور صائم کی اوپننگ جوڑی توڑنے کا اشارہ دیدیا
-
سلیکٹرز نے حسن علی کو واپس بلانے، اسامہ میر کو ڈراپ کرنے کی وجہ بتا دی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.