چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری پیپلزپارٹی کے بزرگ کارکن سید تجمل شاہ کی تعزیت کیلئے رہائش گاہ پر گئے

بدھ 7 جنوری 2015 18:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جنوری 2015ء ) چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری پاکستان پیپلزپارٹی کے بزرگ کارکن سید تجمل شاہ مرحوم کی رہائش گاہ شاہ اللہ دتہ اسلام آباد گئے ۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری نے مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات پر مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا ۔چیئرمین سینیٹ کچھ دیر مرحوم کے لواحقین کے ساتھ اُن کی رہائش گاہ پر موجود رہے اورمرحوم کے بھائیوں اختر شاہ ، اجمل شاہ اور تطحیرشاہ سے ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :