لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات انتخابی مہم آج رات بارہ بجے ختم ہو جائے گی
بدھ 7 جنوری 2015 23:24
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جنوری 2015ء) لاہور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات برائے سال2016/2015 ء کی انتخابی مہم آج رات بارہ بجے ختم ہو جائے گی ۔ پولنگ 10 جنوری ہفتہ کے روز سیشن کورٹ میں ہوگی جس میں تین ہزار کے قریب خواتین وکلاء سمیت14263 ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔ 9 نشستوں کے لئے21 امیدوار میدان میں ہیں۔ صدر کی ایک سیٹ کے لئے حامد خان کے پروفیشنل گروپ کی جانب سے چوہدری اشتیاق احمد خاں جبکہ عاصمہ جہانگیرکے انڈیپنڈنٹ گروپ کی جانب سے ارشد جہانگیر خان جھوجہ آمنے سامنے ہونگے اور ان میں ون ٹو ون کانٹے دار مقابلہ ہوگا نائب صدر کی نشستوں پر6 امیدوار جہانگیر بھٹی ،اقبال خورشید مغل،جام خالد فرید،ساجد منور قریشی،ملک سلطان احمد اور نوید چغتائی میدان میں ہیں۔
نائب صدر ماڈل ٹاؤن کے لئے تین امیدوار سید تفسیر حیدر کاظمی،میاں عابد احمد اور ایم شہزاد خان کاکڑ کے درمیان مقابلہ ہے۔(جاری ہے)
سیکرٹری کی دو سیٹوں کے لئے پانچ امیدوار ادیب اسلم بھنڈر،بابر ہمایوں چوہان،جواد ملک،خرم میر اور سجاد بٹ آمنے سامنے ہیں۔ جوائنٹ سیکرٹری کی ایک نشست کے لئے رانا احسن اور میاں طاہر میں ون ٹو ون مقابلہ ہے۔ مزید برآں فنانس سیکرٹری کی ایک نشست کے لئے ایک خاتون سمیت تین امیدوار اجمل ملک،چوہدری فضاہر جٹ اور رفعت طفیل میدان میں اترے ہیں ۔
لائبریری سیکرٹری کی سیٹ پر میاں سلطان محمود اور آڈیٹر کے لئے اقبال ملک بلا مقابلہ کامیاب قرار پا چکے ہیں ۔ ممبر ایگزیکٹو کی گیارہ سیٹوں کے لئے صرف آٹھ امیدواروں آصف طفیل،تحسین زہرہ کاظمی،خالدہ ارشاد،سردار رشید احمد،عاشق علی رانا،فلک صباء، انور خان اور نیک محمد چوہدری نے کاغذات جمع کروائے جنہیں الیکشن بورڈ نے کامیاب قرار دے دیا ہمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز، پولیس کا گیمبلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.