پا کستا ن کا چین سے ملٹر ی ڈرونز درآمد کر نے پر غور، دونو ں ممالک کے درمیا ن با ت چیت کا سلسلہ شروع
بیجنگ اور اسلام آباد کے درمیان ڈرونز سی ایچ فو ر کی برآمد پر بات چیت جارہی ہے۔ CH-3 اور CH-4نامی ملٹری ڈرونزسیمی ایکٹو لیز گائڈڈ میزائل اے آر ون سے لیس ہیں،چینی میڈیا
جمعرات 8 جنوری 2015 12:16
بیجنگ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 جنوری 2015ء) پا کستا ن نے چین سے ملٹر ی ڈرونزبرآ مد کر نے پر غور شروع کر دیا ہے اور اس سلسلے میں دونو ں ممالک کے درمیا ن با ت چیت کا سلسلہ بھی شروع ہے ،چینی میڈیا کے مطابق چین ملٹری ڈورنز کی برآمد شروع کرنے والا ہے۔پاکستان چینی ملٹری ڈرونز کا بنیادی صارف ہے،اس وقت پاک فوج کے استعمال میں چینی ساختہ ملٹری ڈرونز سی ایچ ون ہیں ،جب کہ بیجنگ اور اسلام آباد کے درمیان ڈرونز سی ایچ فو ر کی برآمد پر بات چیت جارہی ہے۔
CH-3 اور CH-4نامی ملٹری ڈرونزسیمی ایکٹو لیز گائڈڈ میزائل اے آر ون AR-1سے لیس ہیں۔چینی دفاعی رپورٹ کے مطابق اے آر ون سیمی ایکٹو لیز گائڈڈ میزائل آٹھ کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے یہ ایک ہزار ایم ایم آرمر پلیٹ یا بارہ سو ایم ایم کنکریٹ کو آر پار کر سکتا ہے۔(جاری ہے)
”چائنہ ٹائمز “ نے کینیڈا کے دفاعی جریدے کانوا ڈیفنس ریویو کے حوالے سے کہا کہ چین کی طرف سے غیر ملکی مارکیٹوں میں سیلز کھولنے کے بعد چینی ملٹری ڈرونز آہستہ آہستہ دنیا بھر میں اپنے راستے بنا رہے ہیں۔
چین غیر ملکی صارف ممالک کے لیے ہتھیاروں سے لیس ڈرون تیار کر رہا ہے۔ متحدہ عرب اماراتYL-1A نامی ڈرون حاصل کر رہا ہے۔جنوبی افریقہ میں منعقد افریقہ ٹرانسپورٹ اور لوجسٹکس میں پہلی بار چینی ساختہ ڈرونASN-209 کا مظاہر ہ کیا گیا۔یہ درمیانی اونچائی کا ڈرونز ،2سو کلومیٹر کی رینج یا دس گھنٹے کی پرواز کا حامل ہے۔ فی الحال مصر اس ڈرون کا صارف ہے۔اس کا اپ گریڈ ورڑنASN-209G نامی ڈرون ہے جو دو لیز گائڈڈ میزائل سے لیس ہوسکتا ہے، متحدہ عرب امارات کیلئے تیارونگ لوونگ ڈرون میں بی اے سیون لیزر گائڈڈ میزائل دیکھے جا سکتے ہیں۔چین سعودی عرب اور الجیریا سمیت دیگر خریدار کی تلاش جاری ہے۔چینی ڈرون کی خریداری ممالک مشرق وسطی میں تو چین کے روایتی اتحادیوں یا تیل برآمد کنندگان ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.