اسلام آباد،40دن تک مسلسل غیر حاضری، عمران خان پر ممبر شپ منسوخی کی تلوار لٹک گئی
جمعرات 8 جنوری 2015 13:33
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 جنوری 2015ء) قومی اسمبلی سے 40دن تک مسلسل غیر حاضری، پاکستان تحریک انصا ف کے چیئرمین عمران خان پر ممبر شپ کی منسوخی کی تلوار لٹک گئی ، ڈپٹی سپیکر نے اجلاس میں مسلسل غیر حاضری پر ایوان کی توجہ دلادی، عمران خان اب اپنے استعفے کی منظوری کیلئے سپیکر قومی اسمبلی کے محتاج نہیں رہے، بلکہ اس کے بغیر ہی وہ اپنی نشست سے دستبردار ہونے کیلئے ”کوالیفائی“ کرگئے ۔
بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے آغاز پر ڈپٹی سپیکر مرتضی جاوید عباسی نے ایوان کو آگاہ کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین 17 جون 2014ء سے تاحال ایوان سے بغیر کسی اطلاع کے غیر حاضر ہیں جو مسلسل 40 دن سے زائد بنتے ہیں اس سلسلے میں ایوان کو آگاہ کردیاگیاہے۔ اس سلسلے میں جب” آن لائن“ نے پارلیمانی ذرائع سے رابطہ کیا تو انہوں نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دستور 1973ء کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ دستور کی شق 64 کی ذیلی شق 2 کے تحت 40روز تک مسلسل ایوان کی چھٹی کے بغیر غیر حاضری پر ممبر شپ ختم ہوسکتی ہے اور اس سلسلے میں اگر کوئی بھی رکن قومی اسمبلی ایوان میں اٹھ اس معاملے کو اٹھائے تو دستور کی شق 64کی ذیلی شق 2 کے تحت کارروائی عمل میں آسکتی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.