ورلڈ اسکواڈ میں شامل بنگلہ دیشی کرکٹر روبیل حسین کو ریپ کے الزامات میں جیل بھیج دیا گیا
جمعرات 8 جنوری 2015 17:27
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 جنوری 2015ء) ورلڈ اسکواڈ 2015ء میں شامل بنگلہ دیشی کرکٹر روبیل حسین کو ریپ کے الزامات میں جمعرات کو جیل بھیج دیا گیا،19 سالہ اداکارہ نازنین اختر ہیپی نے گزشتہ ماہ کرکٹر کے خلاف ریپ اور شادی کے جھوٹے وعدے کی شکایت درج کرائی تھی۔جمعرات کو دارالحکومت ڈھاکہ کی مقامی عدالت کے جج نے روبیل کو جیل بھیجنے کا حکم صادر کیا جس کے بعد بنگلہ دیش کے ورلڈ اسکواڈ میں شامل 24 سالہ کرکٹر کی عالمی کپ میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔
ڈھاکا پولیس کے ڈپٹی کمشنر انیس الرحمان کے مطابق عدالت نے روبیل کی ضمانت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں جیل بھیج کر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ نازنین اختر نے پولیس میں شکایت درج کرائی تھی کہ فاسٹ باوٴلر نے کئی ماہ سے جاری افیئر کے بعد ان سے کیے گئے شادی کے وعدے سے مکر گئے۔(جاری ہے)
اس شکایت کے بعد پولیس نے روبیل کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا تھا۔
سماعت کے بعد عدالت نے اداکارہ اور باوٴلر کے طبی معائنے کے ساتھ ساتھ ڈی این اے ٹیسٹ کا بھی حکم دیا۔بنگلہ دیش بھر میں یہ اسکینڈل خبروں کی زینت بنا رہا جہاں نازنین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر روبیل مجھ سے شادی کے لیے رضامند ہو جاتے ہیں تو میں مقدمے سے دستبردار ہوجاوٴں گی۔بنگلہ دیشی قوانین کے تحت شادی کا وعدہ کر کے مکر جانا ایک جرم تصور کیا جاتا ہے۔دوسری جانب کرکٹر نے ریپ اور شادی کے وعدے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نازنین اختر مجھے بلیک میل کرنے کی کوشش کررہی ہیں اور شادی سے یکسر انکار کردیا۔نازنین اختر ہیپی ستمبر 2013 میں ریلیز ہونے والی اپنی پہلی فلم ’کیچو آشا بھالوباسا‘ (تھوڑی امید، تھوڑا پیار) سے ہی راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئی تھیں۔شکایت درج کرناے کے بعد اداکارہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے درمیان ویسے ہی تعلقات تھے جیسے کسی جوڑے کے درمیان ہوتے ہیں لیکن اب وہ مجھ سے شادی نہ کرنے کے لیے بہانے تلاش کررہا ہے۔انہوں نے ریپ الزامات کی وضاحت کیے بغیر کہا کہ یہ دھوکا دہی کا معاملہ ہے اور میں چاہتی ہوں کہ اسے سزا ملے۔روبیل 22 ٹیسٹ میچوں میں بنگلہ دیشی ٹیم ی نمائندگی کرتے ہوئے 32 وکٹیں لے چکے ہیں جبکہ 53 ایک روزہ انٹرنیشنل میچوں میں 69 کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگا چکے ہیں جس میں نیوزی لینڈ کے خلاف کی گئی ہیٹ ٹرک بھی شامل ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
-
گیری کرسٹن نے پاکستان کی وائٹ بال کوچنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ بتا دی
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.