ڈاکٹر عامر اعجاز کا کیو ای سی کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں معیار کو بہتر بنانے پر خصوصی لیکچر

جمعرات 8 جنوری 2015 21:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 جنوری۔2015ء)پنجاب یونیورسٹی کے کوالٹی انہاسمنٹ سیل کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عامر اعجاز نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں اعلیٰ تعلیمی اداروں میں معیار کو یقینی بنانے کے لئے کیو ای سی کے کردار اور اثرات پر خصوسی لیکچر دیا۔

(جاری ہے)

لیکچر میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے مختلف شعبہ جات کے صدور اور اساتذہ نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر عامر اعجاز نے کہا کہ اعلیٰ تعلیمی اداروں میں معیار کو بہتر بنانے کے لئے احساسِ ذمہ داری پیدا کرنا نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ سطح سے لے کر نچلی سطح تک سسٹم کو بہتر بنانے کی سوچ کو اپنانا ہو گا ۔