انٹرمیڈیٹ نے تمام گروپس ریگولر اور آرٹس پرائیویٹ کے ضمنی امتحانات برائے 2023ء کے نتائج کا اعلان کردیا

جمعرات 9 مئی 2024 22:59

انٹرمیڈیٹ نے تمام گروپس ریگولر اور آرٹس پرائیویٹ کے ضمنی امتحانات ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2024ء) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر نسیم احمد میمن کی ہدایت پر انٹرمیڈیٹ کے تمام گروپس سائنس پری انجینئرنگ، پری میڈیکل، سائنس جنرل، ہوم اکنامکس، کامرس ریگولر، کامرس پرائیویٹ، آرٹس ریگولر اور آرٹس پرائیویٹ کے ضمنی امتحانات برائے 2023ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

قائم مقام ناظم امتحانات زرینہ راشد نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سائنس پری انجینئرنگ گروپ کے امتحانات میں 6 ہزار 605امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 6ہزار 341 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 3 امیدوار اے گریڈ، 80امیدوار بی گریڈ، 841 سی گریڈ، 1ہزار 655 ڈی گریڈ، 132 ای گریڈ میں کامیاب ہوئے جبکہ 2امیدوار پاس قرار پائے۔

(جاری ہے)

سائنس پری میڈیکل گروپ کے امتحانات میں 6 ہزار 39 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 5ہزار 797امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے۔

ان امتحانات میں 4 امیدوار اے ون گریڈ، 4اے گریڈ، 123بی گریڈ، 831 سی گریڈ، 732 ڈی گریڈ، 38 ای گریڈ میں کامیاب قرار پائے جبکہ 5امیدوار پاس ہوئے۔سائنس جنرل گروپ کے امتحانات میں 1ہزار 936 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی،1ہزار 874امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے، ان امتحانات میں 6امیدوار وں نے اے گریڈ، 86 نے بی گریڈ، 471 نے سی گریڈ، 257 نے ڈی گریڈ، 4امیدواروں نے ای گریڈ میں کامیابی حاصل کی جبکہ 2امیدوار پاس قرار پائے۔

ہوم اکنامکس گروپ کے امتحانات میں 76امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی،70امیدواروں نے امتحانات میں شرکت کی جس میں سے 2امیدوار اے گریڈ میں کامیاب ہوئے، بی گریڈ میں کوئی امیدوار کامیاب نہیں ہوا، 11امیدوار سی گریڈ، 28امیدوار ڈی گریڈ جبکہ 2امیدوار ای گریڈ میں کامیاب ہوئے۔کامرس ریگولر گروپ کے امتحانات میں 9 ہزار 14امیدوار رجسٹرڈ ہوئے جس میں سے 8ہزار 743امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے،ان امتحانات میں 45 امیدوار اے گریڈ، 92بی گریڈ، 910سی گریڈ، 2ہزار 721 ڈی گریڈ اور 277امیدوار ای گریڈ میں کامیاب ہوئے۔

کامرس پرائیویٹ گروپ کے امتحانات میں 612 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 580 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے، ان امتحانات میں ایک امیدوار اے گریڈ، 6امیدوار بی گریڈ، 77سی گریڈ، 224 ڈی گریڈ اور 19ای گریڈ میں کامیاب ہوئے جبکہ ایک امیدوار پاس قرار پایا۔آرٹس ریگولر گروپ کے امتحانات میں 3ہزار 843امیدوار رجسٹرڈ ہوئے جس میں سے 3ہزار 696 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے۔

ان امتحانات میں 6 امیدواروں نے اے گریڈ، 82نے بی گریڈ، 415 نے سی گریڈ، 759 نے ڈی گریڈ جبکہ 131 امیدواروں نے ای گریڈ میں کامیابی حاصل کی۔آرٹس پرائیویٹ گروپ کے امتحانات میں 876 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 833امیدواروں نے امتحانات میں شرکت کی جس میں سے 2امیدوار اے گریڈ، 38بی گریڈ، 135 سی گریڈ، 252 ڈی گریڈاور 33ای گریڈ میں کامیاب ہوئے جبکہ 12امیدوار پاس قرار پائے۔

نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk پر بھی اپ لوڈ کردیئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ طلبائ اپنے نتائج اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی آفیشل اینڈرائڈ ایپ کے ذریعہ بھی معلوم کرسکتے ہیں۔اس اینڈرائڈ ایپ کو گوگل پلے اسٹور پر BIEK کے نام سے سرچ کر کے موبائل میں انسٹال کیا جاسکتا ہے۔ طلبہ کی آسانی کیلئے اینڈرائڈ ایپ کا لنک یہاں دیا جارہا ہے۔#

متعلقہ عنوان :