امریکا نے جاپانی کار ساز کمپنی پر 7 کروڑ ڈالر جرمانہ کردیا

جمعہ 9 جنوری 2015 12:04

امریکا نے جاپانی کار ساز کمپنی پر 7 کروڑ ڈالر جرمانہ کردیا

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 جنوری 2015ء) امریکا نے جاپانی کار ساز کمپنی پر قانون کے خلاف ورزی کے الزام میں 7 کروڑ ڈالر جرمانہ عائد کردیا ہے۔ کسی آٹو میکر کے خلاف اب تک یہ سب سے بڑی سِول پنالٹی ہے۔ جاپانی کار ساز کمپنی پر الزام ہے کہ اس نے اپنی گاڑیوں کے حادثات اور ان میں لوگوں کے ہلاک اور زخمی ہونے سے متعلق ایک ہزار 729 شکایات کی رپورٹ نہیں کی۔

(جاری ہے)

امریکی قانون کے تحت ایسی شکایات کی رپورٹ نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن کو فراہم کرنی ضروری ہے۔ اس کے علاوہ کمپنی پر وارنٹی کلیمز کی رپورٹنگ نہ کرنے کا بھی الزام ہے۔ اوباما انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جاپانی کمپنی پر 7 کروڑ ڈالر جرمانہ کیا گیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق کسی کار ساز کمپنی پر عائد کی گئی یہ اب تک کی سب سے بڑی سول پنالٹی ہے

متعلقہ عنوان :