فرانسیسی جریدے پر حملہ ، مشتبہ ملزمان کی گاڑی کاپیچھاجاری ،پولیس پر فائرنگ ، دوافراد ہلاک

جمعہ 9 جنوری 2015 14:53

فرانسیسی جریدے پر حملہ ، مشتبہ ملزمان کی گاڑی کاپیچھاجاری ،پولیس پر ..

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9جنوری2015ء) موسم کی خرابی کی وجہ سے فرانسیسی پولیس کا جریدے ’چارلی ہیبڈوحملے‘ کے ملزمان کی تلاش کے لیے جاری سرچ آپریشن میں مشکلات کا سامناہے تاہم پیرس کے مشرقی علاقے میں مشتبہ ملزمان کی گاڑی کا پیچھا جاری ہے اور اب تک فائرنگ کے نتیجے میں مزیددو افراد ہلاک اور متعددزخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق مشرقی علاقے میں مشتبہ گاڑی کاپیچھاکیاجارہاہے اور اطلاعات ہیں کہ ملزموں نے ایک شخص کویرغمال بنالیا جبکہ فائرنگ سے دوافراد جاں بحق اور متعددزخمی ہوگئے، پولیس نے شبہ ظاہر کیاکہ گاڑی میں چارلی ہیبڈو حملے کے ملزم سوار ہیں ۔

پولیس کے مطابق پیرس کے مشرقی علاقے میں مشتبہ گاڑی سے وقفے وقفے سے پولیس پر فائرنگ کی جارہی ہے ۔ پولیس نے مقامی لوگوں کو گھروں یا مارکیٹوں کے اندر رہنے کی ہدایت کردی تاہم علاقے میں شدید بارش کی وجہ سے سرچ آپریشن میں دشواریوں کا سامنا ہے ۔ یادرہے کہ چارلی ہیبڈو کے دفتر پر حملے میں چیف ایڈیٹرسمیت 12افرادجاں بحق اور 11زخمی ہوگئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :