قزاقستان ‘گاوٴں کے رہائشیوں کو نیند کی عجیب اور پراسرار بیماری کی وجہ سے دوسری جگہ منتقل کر نے کا سلسلہ شروع
ہفتہ 10 جنوری 2015 12:41
کلاچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 جنوری 2015ء)وسطی ایشیا کے ملک قزاقستان کے ایک گاوٴں کے رہائشیوں کو نیند کی ایک عجیب اور پراسرار بیماری کی وجہ سے دوسری جگہ منتقل کر نے کا سلسلہ شروع کر دیا گیاقزاقستان کے شمال میں واقع گاوٴں کلاچی کے رہائشیوں کو گذشتہ دو سال سے نیند کی ایک ایسی بیماری کا سامنا ہے جس کی وجوہات کے بارے میں ڈاکٹروں کو تاحال کوئی اندازہ نہیں ہو سکا۔
بیماری میں لوگ اچانک سو جاتے ہیں اور پھر کئی کئی دن تک نہیں جاگتے۔بیماری کا شکار افراد یادداشت میں کمی کی شکایت بھی کرتے ہیں ‘ بعض کیسوں میں ہذیان کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔گاوٴں میں ایک سو کے قریب ایسے کیس سامنے آ چکے ہیں اور اس بیماری کو کثرتِ خواب کا نام دیا گیا ہے اور اس میں بعض افراد ایک سے زائد بار متاثر ہوئے ہیں۔(جاری ہے)
میڈیا رپورٹ کے مطابق اب ہمسایہ اضلاع کے حکام نے اس گاوٴں کے رہائشیوں کو پیشکش کی ہے کہ وہ ان کے علاقے میں آ کر آباد ہو سکتے ہیں اور ملازمتیں کر سکتے ہیں۔
ضلع ایفیلے کے سربراہ ساوٴلے اگیمباییوا نے کہا کہ دوسری جگہ بسانے میں ترجیح ایسے خاندانوں کو دی جائے گی جن میں بچے اور عورتیں شامل ہوں۔اطلاعات کے مطابق 582 افراد جو گاوٴں کی آبادی کا نصف بنتے ہیں ان کو دوسری جگہ منتقل کرنے کا منصوبہ ہے اگور سیموسینکی کا بیٹا بھی بیماری سے متاثر ہوا ہے انھوں نے بتایا کہ آپ اس کو اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں، تو ایسا لگتا ہے کہ وہ آنکھیں کھولنا چاہتا ہے تاہم ایسا کر نہیں پاتا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.