ضلع ہرنائی میں بجلی کا گزشتہ دو ماہ سے شدید بحران ہے،پشتونخواملی عوامی پارٹی

ہفتہ 10 جنوری 2015 16:17

ہرنائی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 جنوری 2015ء ) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن ضلعی سیکرٹری ہرنائی سید غفور شاہ نے دسٹرکٹ کونسل کے ممبر حاجی جان محمد، ملک اموجان ترین، ظاہر ترین گاور خان ترین ، کونسلر نواز خان ترین کے ہمراہ پارٹی دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ہرنائی میں بجلی کا گزشتہ دو ماہ سے شدید بحران ہے نہ اعلانیہ اور نہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا کوئی ٹائم ٹیبل نہیں ہے جب کیسکو عملہ اپنی مرضی سے بجلی بند کرتا ہے اور بجلی آن کرتے ہے جسکی وجہ سے ضلع ہرنائی کے عوام کو شدید مشکلات اور کاروباری زندگی مفلوج ہوکرہ رہ گئی ہے کیسکو عملے کے درمیان آپس کے اختلافات اور گروپ بندی کے باعث شہر میں اور محلوں کے ایک ہی رات میں بجلی کے سات سے زائد بجلی ٹرانسفارمرز ایک ہی جھٹکے میں جل جانے میں کیسکو عملہ ملوث ہوسکتا ہے انہوں نے کہاکہ ہرنائی کی تاریخ میں بجلی کا اتنی طویل ترین لوڈ شیڈنگ نہیں ہوئی جواس وقت ہورہا ہے 16 گھنٹے اعلانیہ اور 2 سے 3گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے انہوں نے کہاکہ ضلع ہرنائی میں بجلی پر چلنے والے نہ تو کارخانے ہے اور زرعی ٹیوب ویل ہے صرف گھریلوں ضرورت اور دفتری استعمال کیلئے بجلی استعمال ہورہا ہے اور ضلع ہرنائی کے عوام پورے لورالائی ڈویژن میں سب سے زیادہ بجلی بل جمع کرنے والا ضلع جسکی ریکوری 99 فیصد ہے اور کیسکو کی جانب سے دیا جانے والا ٹارگٹ کے مطابق بجلی جمع ہورہے ہیں لیکن اسکے باوجود ضلع میں 16 تا20 گھنٹوں کی طویل ترین لوڈ شیڈنگ اور بجلی ٹرانسفارمروں کا جلنا سمجھ سے بالاتر ہے انہوں نے کہاکہ یہ بات ہم بھی تسلیم کرتے ہے کہ شہر اور محلوں کی آبادی بڑھ چکی ہے بجلی کے مزید ٹرانسفارمرلگنے کی ضرورت ہے لیکن سردی میں بجلی کا لوڈ اتنا نہیں کہ ایک ہی رات میں شہر اور مختلف محلوں کے 7 ٹرانسفارمرز جل جائے انہوں نے کہاکہ جب سے موجودہ ایس ڈی او کیسکو نے چارج سنبھالا ہے ضلع میں بجلی کا بحران پیدا ہوا ہے بلکہ خود ساختہ پیدا کیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ ہم نے اس سلسلے میں احتجاج گریڈ کے سامنے دھرنا اور پہیہ جام ہڑتال بھی کیا گیا اسکے چیف ایگر یکٹو ایکسین لورالائی سمیت کسیکو تمام اعلیٰ احکام سے ضلع ہرنائی میں بجلی بحران جوکہ کیسکو عملے نے خود پیدا کیا گیا ہے آگا کیا ہے انہوں نے کہاکہ ہمارا موقف واضع ہے کہ جو بھی بجلی چوری کرتا ہے اسکے خلاف کیسکو قانونی کارروائی کرے انہوں نے کہاکہ ایک شخص کی بچلی چوری کی سزاہ تو پورے محلے یا گاؤں کو نہیں دینی چاہے ہیں انہوں نے کہاکہ کیسکو ہرنائی کے عملے میں گروپ بندی ہے جسکے باعث ہرنائی میں کیسکو غیر فعال ہے اور بجلی کے ٹرانسفارمروں کے جلنے اور بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ بھی اس سلسلے کی ایک کھڑی ہے انہوں نے کہاکہ کیسکو کے اعلیٰ احکام ضلع میں بجلی چوروں کے خلاف سخت آپریشن کرکے تمام غیر قانونی کنکشن منقطح کرے اور ضلع ہرنائی میں کی ناروا لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ ختم کیا جائے انہوں نے کہاکہ بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے بجلی کے زریعے روز گار سے وابستہ افراد نان شبینہ کے متحاج ہوکر رہ گئے جبکہ کاروباری زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع ہرنائی میں بجلی بحران کا نوٹس لیا جائے اورٹرانسفارمروں کا روزانہ جلنے کا بھی تحقیقات کی جائے انہوں نے کہاکہ کیسکو ہرنائی کا محکمہ یونین بازی اور ناہل ایس ڈی او کی وجہ سے تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے ضلع کی ڈیڈ لاکھ آبادی کو کیسکو کے آفیسران اور عملے نے یر غمال بنایا گیا ہے ضلع ہرنائی میں بجلی کا شدید بحران ہے اور یہ سب موجودہ ناہل ایس ڈی اور اور لائن اسٹاف کی ناہلی کا نتیجہ ہے انہوں نے کہاکہ بجلی کے ٹرانسفارمروں کے جلنے میں مبینہ طور کیسکو عملہ خود ملوث ہے اور ٹرانسفارمروں کو جلانا کیسکو اسٹاف کے درمیان گروپ بندی کا نتیجہ ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع ہرنائی میں تعینات کیسکو کے ناہل ایس ڈی او ، لائن سپر نٹنڈنٹ اور لائن اسٹاف اور یونین بازی میں مبتلا اہلکاروں کا فوری پر ضلع ہرنائی سے تبادلہ کیا جائے اور اگر انکے خلاف فوری طور کارروائی نہ کی گئی تو ہم عدالت بھی جائے گے اور شدید احتجاج بھی کرینگے جس کی تمام تر ذمہ داری کیسکو احکام پر عائد ہوگی انہوں نے کہاکہ ہرنائی میں کوئی بجلی چور اور نادہندہ نہیں ہے اور جو ہے یہ خود کیسکو کا عملہ اس میں ملوث ہے انہوں نے کیسکو کے تمام اعلیٰ احکام تمام صورتحال سے آگاہ کرچکے ہے لیکن اس کے باوجود بھی عمل درآمد نہیں کیا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ اس وقت ضلع میں ہرنائی کیسکو مقامی عملے نے بجلی کا شدید بحران پیدا کیا گیا ہے اور ضلع میں اعلانیہ و غیر اعلانیہ 20 گھنٹوں سے زائد لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جوکہ ضلع کے عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :