سکھر ڈویلپمنٹ الائنس کا نساسک میں میں من پسند افراد شامل کرنے پرا ظہارتشویش
اتوار 11 جنوری 2015 15:25
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 11جنوری 2015ء)سکھر ڈویلپمنٹ الائنس کے چیئرمین حاجی محمد جاوید میمن نے شہر میں صفائی ستھرائی کاکام انجام دینے والے ادارے نساسک میں بیرون شہر اور موروثی سیاست کرنے والے افراد کے فرزندان کو بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران کی حیثیت سے شامل کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن لوگوں نے شہر کو تباہی کے دھانے پر پہنچایاآج ان ہی لوگوں کے فرزندان کو نساسک میں بورڈ آف ڈائریکٹر کا ممبر بنایا جا رہا ہے جوکہ شہر اور شہریوں کے ساتھ ناانصافی ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے ڈائریکٹرآف بورڈ رفیق صفی منشی و دیگر حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ بیرون شہر اور موروثی سیاست کرنے والے افراد کے فرزندان کو بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران کے طور پر شامل کرنے کے بجائے شہر سے ہمدردی رکھنے والے مخلص اچھی ساکھ رکھنے والے افراد کو شامل کیا جائے تاکہ نساسک کی کھوئی ہوئی ساکھ کی بحالی میں کچھ مدد مل سکے اور شہر میں فراہمی آب، صفائی ستھرائی، نکاسی نظام کو بہتر بنانے میں مدد مل سکے۔(جاری ہے)
انہوں نے متنبہ کیا کہ اگرشہر کی تباہی کے ذمہ داران کے فرزندان کے بجائے شہر سے مخلص افراد کو نساسک میں ممبر آف ڈائریکٹر کی حیثیت سے شامل نہیں کیا گیا تو ہم بورڈآف ڈائریکٹر کے آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا دینگے۔
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.