مصباح الحق کا ون ڈے سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ درست ہے، محمد یوسف

پیر 12 جنوری 2015 13:37

مصباح الحق کا ون ڈے سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ درست ہے، محمد یوسف

کراچی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 جنوری 2015ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے کہا ہے کہ مصباح الحق کا ون ڈے سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ درست ہے ، ورلڈ کپ سے قبل پانچ روزہ کیمپ کی ضرورت نہیں تھی ، نیوزی لینڈ کی کنڈیشن سے ہم آہنگ ہونے کیلئے دو ون ڈے کیوی سرزمین پر ہونے چاہیے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد یوسف کا کہنا تھا کہ اتنی لمبی سیریز اور ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ کے بعد پانچ روزہ کیمپ کی ضرورت نہیں ورلڈ کپ سے قبل مسلسل کرکٹ کھلاڑیوں کیلئے نقصان دہ ہوسکتی ہے فٹنس مسائل بھی پیدا ہوسکتے ہیں ابھی ورلڈ کپ سے قبل دو ون ڈے کیویز ٹیم کیخلاف بھی کھیلنے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اگر نیوزی لینڈ کی کنڈیشن سے ہم آہنگ ہونا تھا تو اس کیلئے دو ون ڈے کیویز کی سرزمین پر ہونے چاہیے اس سے وہاں کی بچوں کے بارے میں کھلاڑیوں کو آگاہی حاصل ہوجاتی ۔ ایک سوال کے جواب میں محمد یوسف نے کہا کہ مصباح الحق کا ریٹائرمنٹ کا فیصلہ درست ہے انہوں نے اچھا فیصلہ کیا ہے اب نئے لڑکوں کو ٹیم میں جگہ ملنی چاہیے ۔ مصباح الحق اگر اب بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان نہ کرتے تو ورلڈ کپ کے بعد بورڈ انہیں ڈراپ کردیتا نہ کھلاتا

متعلقہ عنوان :