ڈرامہ سیریل'کس سے کہوں'عوام میں مقبول
پیر 12 جنوری 2015 21:32
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری2015ء) معروف اداکاروں سجل علی، آغا علی، یمنیٰ زیدی، عیسیٰ چوہدری، ثمینہ احمد ، سیمی راحیل، محسن گیلانی، اورنگزیب لغاری اور افتخارٹھاکر کی شاندار اداکاری پر مشتمل ڈرامہ سیریل ' کس سے کہوں 'عوام میں مقبولیت کے مزید سنگ میل عبور کر رہی ہے۔اس ڈرامے کی چھٹی قسط گزشتہ اتوار پیش کی گئی جس نے ناظرین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔
ناظرین کے کچھ حلقے تجربہ کار اداکاروں کے ہمراہ نوجوان اداکاروں کے امتزاج کو بھی بے حد سراہ رہے ہیں۔ناقدین کے مطابق اس ڈرامے میں معاشرے کے نوجوانوں کے مختلف ذہنی و نفسیاتی مسائل کا نہایت خوبی سے احاطہ کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں خواتین پر تشدد کے کیسز میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔(جاری ہے)
معاشرے کے اس المیہ پر ناظرین کی توجہ مبذول کرانے کیلئے افتخار ٹھاکر کا انتخاب کیا گیا جو اس ڈرامے میں ایک ٹرک ڈرائیور کا کردارنہایت خوبصورتی سے ادا کر رہے ہیں۔
ڈرامے میں وہ اپنی بیوی پر بیٹا پیدا نا کرنے کا طعنہ دیتے ہوئے اکثر اوقات تشدد کرتا ہے۔اس تشدد کی وجہ سے اس کی بیوی اور پانچ بیٹیاں بے انتہا کرب میں مبتلا ہو جاتی ہیں۔ اس ڈرامے کے ذریعے اسی اہم پہلو کو اجاگر کرنے کیلئے ڈرامائی انداز میں ایک بہترین کوشش کی گئی ہے تاکہ ملک کو آنے والے کسی بھی معاشی عدم استحکام سے بچایا جا سکے۔ ڈرامہ کو معروف مصنف شاہد ندیم نے تحریر کیا ہے جبکہ ہدایت کاری نوجوان ڈائریکٹر کاشف نثار کی ہے۔ یہ ڈرامہ سیریل کمیونیکیشنز ریسرچ سٹریٹجیز(CRS) کی پیشکش ہے جسے'عہد' کا تعاون حاصل ہے۔ڈرامے کی ساتویں قسط اتوار18 جنوری کو رات 8:10 پر پی ٹی وی ہوم پر نشر کی جائے گی۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں، مایا خان
-
ماضی میں دبا ئوکا سامنا کیا، کترینہ کیف
-
اداکاروں کو سوشل میڈیا فالوورز کی تعداد دیکھ کرکام دیا جاتا ہے، اسماء عباس
-
کامیڈین شیام رنگیلا کا نریندر مودی کیخلاف انتخابات لڑنے کا اعلان
-
فلم ’ہے بے بی‘ میں اکشے کمار اور ودیا بالن کی بیٹی کی حالیہ تصاویر وائرل
-
میرے بڑے بھائی حقیقی زندگی میں سپرمین جیسے مضبوط ہیں، بابی دیول
-
اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر آنکھوں کی پیچیدہ بیماری میں مبتلا ، بینائی جانے کا خدشہ
-
سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کیس کے ملزم کی جیل میں موت، اہل خانہ کا قتل کا الزام
-
اداکارہ انوشکا شرما کی سالگرہ ،ویرات کوہلی کی رومانوی پوسٹ
-
توقع نہیں تھی کہ عشق مرشد ڈرامہ اتنا ہٹ جائے گا،اپنی تعریفیں سن کر خوشی ہوتی ہے ، بلال عباس
-
گٹارسٹ ڈوئن ایڈی انتقال کر گئے
-
لالی ووڈ کی نئی فلم ’’نولو نوٹینشن‘‘ آتے ہی چھاگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.