بھارتی فوج نے گزشتہ سال کنٹرول لائن اورورکنگ باوٴنڈری پر243مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی
عالمی توجہ مبذول اس پر کروائی گئی ،اقوام متحدہ مطالبہ واقعات کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرانے کا مطالبہ ،سرتاج عزیز کا قومی اسمبلی میں تحریری جواب
پیر 12 جنوری 2015 22:29
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری2015ء) قومی اسمبلی کوبتایاگیاہے کہ بھارتی فوج کی طرف سے گزشتہ سال کنٹرول لائن اورورکنگ باوٴنڈری پر243مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی ،جس پرعالمی توجہ مبذول کروائی گئی ہے اوراقوام متحدہ سے بھی مطالبہ کیاگیاہے کہ ان واقعات کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں ۔یہ بات پیرکوقومی اسمبلی کومشیرخارجہ امورسرتاج عزیزکی طرف سے ایک سوال کے تحریری جواب میں بتائی گئی،جس میں کہاگیاکہ اکتوبر2014ء میں 71مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی جس میں 30مرتبہ ایل اوسی اور32مرتبہ ورکنگ باوٴنڈری پرخلاف ورزی ہوئی۔
سرتاج عزیزنے کہاکہ وزارت نے بھارتی فوج کی کارروائیوں کی طرف دنیاکی توجہ مبذول کروائی ہے اوراس امرپرزوردیاہے کہ اقوام متحدہ کے فوجی مبصرمشن کومزیدمستحکم کیاجائے۔(جاری ہے)
انہوں نے قومی اسمبلی کوبتایاکہ پاکستان نے اقوام متحدہ پربھی زوردیاہے کہ ان واقعات کی مبصرگروپ کے ذریعے غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے ۔ایک اورسوال کے جواب میں انہوں نے ایوان کوبتایاکہ پاکستان اورمتحدہ عرب امارات مقامی کمپنیوں کیلئے پاکستانی مزدوروں کی خدمات حاصل کرنے کے بارے میں جانچ پڑتال بہتربنانے کیلئے بات چیت کررہے ہیں ۔
وقفہ سوالات کے دوران ایک توجہ دلاوٴنوٹس کاجواب دیتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری برائے پٹرولیم وقدرتی وسائل شہزادی عمرزادی ٹوانہ نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی چوری روکنے کیلئے حکومت اقدامات کررہی ہے تاکہ مستقبل میں حادثات کوروکاجاسکے ۔انہوں نے بتایاکہ خیبرپختونخواہ حکومت نے ایک کمیشن بنایاہے جوکرک آئل فیلڈسے تیل کی چوری کی تحقیقات کریگا۔اجلاس میں سٹیٹ بینک کی طرف سے مالی سال 2013-14ء کے بارے میں معاشی صورتحال کی رپورٹ بھی پیش کی گئیمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
صدر ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کی حمایت کا اعلان
-
نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے گیمبیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی ملاقات
-
پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر چھوٹے کاروبار شروع کریں گے، وفاقی وزرا
-
جن سے اپنا صوبہ نہیں چلایا جا رہا وہ پنجاب کی کارکردگی سے حسد کر رہے ہیں‘عظمیٰ بخاری
-
ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان میں معاشی استحکام لانے کیلئے حکومتی اقدامات کی تعریف
-
نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبہ میں ہنر مند بنا کرمعاشرے کا مفید شہری بنائیں گے ،شزہ فاطمہ
-
متحدہ عرب امارات کے ساتھ پاکستان کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں کمی ، یواے ای کوپاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر37.44 فیصدکااضافہ ،درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر34.30 فیصدکمی
-
امریکی سفیر کی پی ٹی آئی رہنماؤں سے اہم ملاقات
-
اسلام آباد کی انتظامیہ نے نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان
-
چیف جسٹس کا فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ پر برہمی کا اظہار ” جنٹلمین “کو رپورٹ میں بری کیوں کیا جا رہا ہے؟.قاضی فیض عیسی
-
لوگوں کی خواہش ہے میرے خلاف انکوائری ہو لیکن یہ خواہش پوری نہیں ہوگی، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.