کارکنان کے قتل پر حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی ،الطاف حسین
منگل 13 جنوری 2015 10:58
لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جنوری2015ء) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کراچی کے علاقے قصبہ علی گڑھ میں کارکن کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے کارکنان چن چن کر قتل کئے جا رہے ہیں لیکن سندھ حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی۔
(جاری ہے)
لندن سے جاری بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ گزشتہ روز قصبہ کالونی علی گڑھ میں ایم کیو ایم کے ایک اور کارکن رئیس عالم کو دہشتگردوں نے فائرنگ کر کے قتل کیا، آئے روزکراچی میں ایم کیو ایم کے بے گناہ کارکنان مارے جا رہے ہیں لیکن ایک طرف شہر میں آپریشن جاری ہے جبکہ دوسری جانب کالعدم تنظیمیں اپنی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔
الطاف حسین نے مقتول کارکن رئیس عالم کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ دوسری جانب ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے بھی رئیس محمد کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اورنگی ٹاون ایم کیو ایم کے کارکنوں کیلئے نو گو ایریا بن چکا ہے۔ حکومت شہر سے کالعدم تنظیموں کا نیٹ ورک ختم کرنے کیلئے موثر اقدامات کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.