حملے کا نشانہ بننے والے فرانسیسی جریدے نے سرورق پر پھر توہین آمیز خاکہ شائع کردیا
منگل 13 جنوری 2015 12:18
پیرس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 جنوری 2015ء)فرانس کے رسالے چارلی ایبڈو نے اپنے اگلے شمارے کے سرورق پر ایک بار پھر گستاخانہ خاکے شائع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔میگزین کے قانونی مشیر رچرڈ مالکا نے اعلان کیا کہ چارلی ابیڈو کے آئندہ ایڈیشن میں لازمی طور پر گستاخانہ خاکے شائع کئے جائینگے تقسیم کاروں نے بتایا کہ وہ اس رسالے کے اگلے شمارے کی 30 لاکھ کاپیاں شائع کریں گے جو کل بدھ سے مارکیٹ میں دستیاب ہوگاعام طور پر اس رسالے کے ایک شمارے کی زیادہ سے زیادہ 60 ہزار کاپیاں شائع ہوتی ہیں مگر رسالے کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس بار پوری دنیا میں اس کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے ۔
چارلی ہبیڈو کے ایک کارٹونسٹ “لوذ” نے کہاکہ کہ وہ نئے ایڈیشن کی تیاری میں مصروف ہیں انہوں نے کہا کہ نئے ایڈیشن کی تیاری کا کام بروقت مکمل بھی ہوگارسالے کے وکیل رچرڈ مالیا نے فرانسیسی ریڈیو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ شکست نہیں مانیں گے میں چارلی ہوں کا مطلب ہے توہین کی آزادی کا حق۔(جاری ہے)
چارلی ایبڈو کے ڈائریکٹر ایرک نے بتایا کہ تازہ شمارے کی تیاری چارلی ایبڈو سے وابستہ لوگ ہی کریں گے کیونکہ دوسرے کارٹونسٹوں کی تعاون کی پیشکش کو مسترد کر دیا گیا ادھر چارلی ایبڈو سے وابستہ صحافی زینب الرضوی نے بتایا کہ حملے سے ان کے حوصلے پست نہیں ہوں گے ہم ہر ہفتے اپنے رسالے کا اجرا جاری رکھیں گے۔
بلاشبہ یہ پہلے جیسا نہیں ہوگا۔ ہم اب تک نہیں جانتے کہ ہم اْن آٹھ ساتھیوں کے بغیر کیسے کام کریں گے جنھیں ہم نے اس حملے میں کھودیا۔ نھوں نے کہا کہ اگلے شمارے میں حملے کے بارے میں ہی تحریریں ہوں گی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.