حکومت پنجاب نے خواتین کے لئے ملازمت کا کوٹہ 15 فی صد کر دیا ہے جو احسن اقدام ہے، صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر،
خواتین کو ملازمت کیلئے سازگار ماحول فراہم کیا جائے تو وہ ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں،سید ہارون احمد سلطان بخاری
منگل 13 جنوری 2015 22:29
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جنوری2015ء) صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سید ہارون احمد سلطان بخاری نے مختلف این جی اوز سے ملاقات میں کہا ہے کہ وویمن ہراسمنٹ ایکٹ 2012حکومت پنجاب کا ایک احسن اقدام ہے جس کے ذریعے ملازمت پیشہ خواتین کو جنسی ہراسگی کی صورت میں مکمل تحفظ فراہم کیا جاتا ہے اور خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے اور حکومت پنجاب نے اس ضمن میں پنجاب کے تمام اضلاع میں مرحلہ وار ایک جامع آگاہی پروگرام شروع کیا ہے تاکہ خواتین کو وویمن ہراسمنٹ ایکٹ 2012 بارے آگاہ کیا جائے تاکہ وہ جنسی طور پر ہراساں کرنے والے افراد کے خلاف اپنی شکایات درج کروا کر فوری انصاف حاصل کر سکیں۔
انہوں نے بتایا کہ وویمن ہراسمنٹ ایکٹ2012 بارے آگاہی پروگرام ضلع لیہ، اوکاڑا اور ساہیوال میں ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے منعقد ہو چکا ہے او ر باقی اضلاع میں بھی مرحلہ وار جاری ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں موجود خواتین میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں اگر انہیں ملازمت کے لئے ساز گار اور جنسی ہراسگی سے پاک ماحول فراہم کیا جائے تو وہ ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔
ضرورت صرف اس امر کی ہے کہ انہیں ملازمتی حقوق اور جنسی ہراسگی کی صورت میں اپنے دفاع بارے آگاہی حاصل ہو۔ خاتون صوبائی محتسب نے کہا کہ حکومت پنجاب نے خواتین کو ہر شعبہ زندگی میں نمائندگی دینے اور انہیں بااختیار بنانے کے لئے ملازمتوں میں کوٹہ 15 فیصد کر دیا ہے جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ حکومت خواتین کی بہتری کے لئے کوشاں ہے جبکہ خواتین کی ترقی کے لئے مختلف سکیموں کا آغاز بھی کیا ہے تاکہ خواتین اپنے لئے باعزت روزگار حاصل کر سکیں۔صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب خواتین کو ہر شعبہ زندگی میں نمائندگی دینے اور انہیں جنسی ہراسمنٹ سے پاک ملازمتی مواقع فراہم کرنے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کررہی ہےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.