مشترکہ خاندانی نظام کو فروغ دینا چاہیے تاکہ خصوصی افراد کا گھر کے لوگ خیال رکھ سکیں،مجتبیٰ شجاع الرحمن ،
100بستروں پر مشتمل سٹیٹ آف دی آرٹ شعبہ منشیات کے عادی مریضوں کے علاج کے لئے قائم دماغی امراض کے اداروں اور ہسپتالوں کے لئے فنڈز ترجیحی بنیادوں پر فراہم کئے جارہے ہیں، زیرایکسائز وٹیکسیشن ، خزانہ ، قانون پنجاب
منگل 13 جنوری 2015 23:30
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جنوری2015ء) وزیرایکسائز وٹیکسیشن ، خزانہ ، قانون پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت خصوصی افراد کو علاج معالجے سے ٹھیک کرکے معاشرے کا مفید شہری بنانے کیلئے متعلقہ اداروں کو گرانٹ فراہم کر رہی ہے اس سلسلے میں غیرسرکاری اداروں اور این جی اوز کو بھرپور تعاون فراہم کیاجا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ دماغی امراض کے اداروں اور ہسپتالوں کے لئے فنڈز ترجیحی بنیادوں پر فراہم کئے جارہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی ترجیح تعلیم اور صحت ہیں اور ان کے لئے حکومت نے بجٹ کا بڑا حصہ مختص کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس کے لئے ہمیں اپنے مذہب سے راہنمائی اور ثقافتی روایات پر عمل کرتے ہوئے مشترکہ خاندانی نظام کو فروغ دینا چاہیے تاکہ خصوصی افراد کا گھر کے دوسرے لوگ خیال رکھ سکیں کیونکہ ایسے افراد اپنا خود خیال نہیں رکھ سکتے ۔(جاری ہے)
غیر سرکاری فلاحی تنظیم کے وفد سے ملاقات کے دوران مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ ایسے افراد و ادارے قوم کا اثاثہ ہیں جو دکھی انسانیت کی خدمت کرتے ہیں اور انہوں نے اپنے وسائل کا ایک بڑا حصہ بیماروں خصوصاً دماغی امراض میں مبتلا مریضوں کے لئے مختص کر رکھا ہے ۔
ا نہوں نے کہا کہ 4- ارب روپے سے ہیلتھ انشورنس سکیم کا اجراء بھی کیا جارہا ہے جس سے کم آمدنی والے افراد سرکاری ہسپتالوں کے علاوہ بہترین نجی طبی اداروں میں علاج کی مفت سہولت حاصل کر سکیں گے- انہوں نے کہا کہ کم وسیلہ افراد کو صحت کی معیاری سہولیات و ادویات کی فراہمی کے لئے 8-ارب75 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماں و بچوں کی صحت اور ادویات کی فراہمی کے ایک منصوبہ کے لئے 1 - ارب 80 کروڑ روپے فراہم کئے گئے ہیں- انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبہ میں ترقیاتی سکیمیں شروع کرنے کے لئے 17 ارب روپے کی کثیر رقم فراہم کی گئی ہے تاکہ ایسے منصوبوں کے ذریعے عوام کو علاج ومعالجہ کی معیاری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ دماغی امراض کے علاج معالجہ کے ادارے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ میں موجودہ حکومت نے نیا جدید ایمرجنسی بلاک تعمیر کیا ہے جس میں ماڈرن تشخیصی سنٹر، پیتھالوجی لیب، میڈیکل آلات، ریڈیالوجی، الٹرا سونو گرافی ، سی ٹی سکین اور ای ای جی کی سہولیات مہیا کی گئی ہیں جبکہ تمام مریضوں کو مکمل صحت یات ہونے تک بلا معاوضہ ادویات فراہم کی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ ہسپتال میں 100بستروں پر مشتمل سٹیٹ آف دی آرٹ شعبہ منشیات کے عادی مریضوں کے علاج کے لئے قائم کیاہے اور منشیات کے عادی مریضوں کو علاج معالجہ کی جدید سہولیات فراہم کی جارہی ہیں تاکہ انہیں صحت یاب کر کے معاشرے کا مفید شہری بنایا جاسکے ۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.