دہشت گرد دہشت گرد ہوتا ہے ، قانون اور آئین سب کے لیے برابر ہونا چائے،ایاز لطیف پلیجو

بدھ 14 جنوری 2015 17:44

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 جنوری 2015ء) قومی عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ قانون اور آئین سب کے لیے برابر ہونا چائے، دہشتگرد دہشتگرد ہوتا ہے کلاشنکوف، بندوق، ڈرل مشین سے سوراخ کرنے والے، بوری بند لاشیں دینے والے بھی دہشتگرد ہیں، کچھ دہشتگردوں کو پھا،سی دی جا رہی ہے لیکن کراچی میں صولت مرزا، کامران مادھوری، اجمل پھاڑی، جاوید بندجیسے نامی گرامی دہشتگرد جنوں نے 12 مئی، 9 اپریل، 22 مئی، 10محرم الحرام، نشترپارک اور18 اکتوبر پے بیگناہ انسانوں کا خون بھایاان دہشتگردوں کو سرعام تخت دار پے لٹکایا جائے،قتل قتل ہوتا ہے بڑے آدمی پر حملہ کرنے میں ملوث دہشتگرد کو پھانسی کی سزا اور عام بیگناہ لوگوں، سیاسی کارنان، میڈیا کے لوگوں کو، وکلا اور مزدوروں کو گولیوں کا نشانہ بنا کر قتل کرنے والے دہشتگرد نہیں ہیں کیا ؟توحکومت واضع کرے کہ کیا ہیں؟سندھ کا عوام وفاقی حکومت سے سوال کرتا ہے کہ کراچی میں بیگناہ قتل کئے جانے والے لوگوں کا کیا خون سفید ہے؟جو کراچی میں دہشتگردی کرنے والے دہشتگردوں کو رعایت دی جا رہی ہے ، ان دہشتگردوں کو تخت دار پے کیوں نہیں لٹکایا جا رہا ہے؟حکومت نے دہشتگردوں سے بھی مفاہمت والا رویہ رکھا ہوا ہے،ایک طرف حکومت دہشتگردوں کے خلاف ضرب عضب آپریشن کر رہی ہے اور دوسری جانب کراچی شہر میں نامی گرامی دہشتگردوں کی پھانسی کی سزا کا عمل روکنے کا حکم دیتی ہے،حکومت کے اس عوام دشمن عمل سے دہشتگردی کو کم نہیں بلکہ مضبوط کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف بنا تفریق کارروائی کی جائے۔ ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ معصوم انسانوں کا خون بہانے والے دہشتگردوں کو سرعام پھاسی دی جائے اور سب دہشتگردوں کے خلاف بنا تفریق کارروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :