بالائی علاقوں سمیت مختلف شہروں میں بارش کے بعد سردی میں اضافہ،
سیاحی مقامات پر سیاحوں کا رش بڑھ گیا ،سیا ح برفباری کے مناظر دیکھنے کیلئے مری ،مالم جبہ پہنچ گئے بارش سے کھانسی ، نزلہ زکام اوردیگر موسمی بیماریوں سے نجات مل جائیگی‘شہری
بدھ 14 جنوری 2015 22:54
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جنوری2015ء ) .پاکستان میں بالائی علاقوں سمیت مختلف شہروں میں بارش کے بعد سردی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے جبکہ سندھ میں موسم خشک اور ہلکا سرد ہے۔گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں گزشتہ روز پہاڑوں پر برفباری جبکہ شہر میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا ، جس کے بعد ضلع بھر میں موسم شدید سرد ہوگیا ہے۔سوات کے تفریحی مقامات کالام اور مالم جبہ میں موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی۔
حسین مناظر سے لطف اندوز ہونے کے لئے سیاح ان مقامات کی جانب کھنچے چلے آرہے ہیں۔مری میں سردیوں نے رنگ جما لیا، موسم کی پہلی برف باری نے شہریوں اور سیاحوں کا جوش گرما دیا۔اسلام آباد میں موسم سرما کی بارش آخر ہو ہی گئی۔سرد موسم کی پرواہ کئے بغیر شہری برسات کے مزے لیتے رہے۔(جاری ہے)
گرما گرم پکوڑوں سے بھی طبیعت بہلائی ادھر لاہور میں بھی لاہو ر کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا،شہریوں نے بارش ہونے پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
لاہورمیں منگل سے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بوندا باندی جاری رہی شہر اور اس کے گردونواح میں بارش ہونے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ۔ شہریوں کا کہنا ہے ہ وہ کئی دنوں سے بارش کا انتظار کررہے تھے ، اب انہیں کھانسی ، نزلہ زکام اوردیگر موسمی بیماریوں سے نجات مل جائیگی۔۔لاہو ر کے مختلف علاقوں میں شام ہونے والی بونداباندی نے رات گئے تیز بارش کی شکل اختیار کرلی ، فضانکھر نکھر گئی ، بارش کے منتظر شہریوں میں خوشی میں لہر دوڑ گئی۔اْدھر پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش سے سردی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔فیصل آباد میں وقفے وقفے سے ہونے والی بونداباندی سے دھند ختم ہوگئی ہے، موسم سرد ہوا تو چائے کے ہوٹلوں اور یخنی کی دکانوں پر رش بھی بڑھ گیا۔سرگودھا میں صبح سے بادل وقفے وقفے سے برستے رہے جس سے شہر کا سرد موسم مزید ٹھنڈا ہوگیا۔منڈی بہاوٓالدین،جھنگ،چیچہ وطنی اور دیگر شہروں میں بھی بادل برستے رہے۔شمالی بلوچستان کے علاقوں چمن ، زیارت ، پشین ، بوستان ، خانوزئی اور دیگر مقامات پر طویل خشک سالی کے بعد ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری ہوئی۔سرد ہوائیں چلیں، تو شہریوں نے بھی گھروں کے اندر رہنے کو ترجیح دی۔باجوڑ ایجنسی اور گردونواح میں موسم سرما کی پہلی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کے ساتھ ہی موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.