تعلقہ میونسپل ایڈمنسٹریشن کنگری میں کرپشن کی خلاف سیشن جج خیرپور کی عدالت میں پٹیشن دائر
جمعرات 15 جنوری 2015 14:54
خیرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 جنوری 2015ء) تعلقہ میونسپل ایڈمنسٹریشن کنگری میں ہر ماہ 70 لاکھ روپے کی کرپشن کی خلاف پیر گوھ کے ثناء اللہ راشدی نے سیشن جج خیرپور کی عدالت میں تعلقہ میونسپل افسر اور کلرک کے خلاف سیاسی شخصیات کی ملی بھگت سے کرپشن کرنے کے الزامات کے تحت پٹیشن دائر کی ہے۔
(جاری ہے)
عدالت نے تینوں افراد کو عدالت میں طلب کرلیا ہے جبکہ خیرپور کی عدالت میں اوستہ گاہی کے بخش جتوئی نے اے سیکشن تھانے کی ایس ایچ او زلیخا انصاری سمیت 6 کے خلاف رب نواز ولد محمد مٹھل جتوئی کو پکڑ کر غائب کرنے کے الزام میں درخواست دائر کرائی۔
عدالت نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا کہ مذکورہ غائب کردہ شخص کو عدالت میں پیش کرے۔ دوسری جانب مسمات ضمیراں نے ارشاد علی عباسی‘ حاتم علی پھلپوٹو‘ کانسٹیبل صدر شر اور محرر ٹھیڑھی کے گھر میں گھس کر لوٹ مار کرنے کے الزام میں درخواست داخل کرائی ہے عدالت نے درخواست پر ایس ایچ او ببرلو سے جواب طلب کرلیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.