لاہور میں ایدھی ایمبولنس سروس بند ہو گئی
جمعرات 15 جنوری 2015 16:15
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 جنوری 2015ء) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے باعث گذشتہ روز سے لاہور میں ڈیزل اور پٹرول کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔ جس کے باعث پاکستان کے سب سے بڑے رفاعی ادارے ایدھی نے اپنی ایمبولینس سروس بند کر دی ہے۔ اور تمام ایمبولینس گاڑیاں ایدھی کے سرکلر آفس کے سامنے جمع ہو رہی ہیں۔
(جاری ہے)
ایدھی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت چار سے پانچ گاڑیاں فیلڈ میں ہیں اور کچھ دیر میں ان میں بھی ایندھن ختم ہو جائے گا جس کے بعد ایمبو لینس سروس مکمل طور پر بند ہو جائے گی۔
سروس کی بند ش سے نہ تو زخمی اسپتال پہنچ پائیں گے اور نہ ہی مریضوں اور میتوں کو منتقل کیا جا سکے گا۔ ایمبولینس سروس کو بحال کرنے کے لیے تا حال حکومت نے کوئی بھی اقدامات نہیں کیے ہیں۔ دوسری جانب پی ایس او کے پاس قومی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے صرف سات دن کا ذخیرہ رہ گیا ہے۔ پی ایس او انتطامیہ نے حکومت سے فوری طور پر واجب الادا رقم سے پچاس ارب روپے طلب کر لیے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں عسکریت پسندوں کے حملے، اپریل میں ستر ہلاکتیں
-
نیا قرض پروگرام، آئی ایم ایف کا پنشن پر ٹیکس اور ادائیگی کی مدت کم کرنے کا مطالبہ
-
تحریک عدم اعتماد کیخلاف رولنگ،قاسم سوری کو عدم حاضری پر تیسری مرتبہ طلبی کا نوٹس
-
عمران خان نے نئی نیب انکوائری میں طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا
-
ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف
-
کینیڈین بینکوں میں جعل سازی کرنیوالے افراد کیخلاف مقدمات درج، بیشتر پاکستانی شامل
-
شہبازشریف کو سب سے زیادہ خطرے اپنے گھر والوں اور ان سے ہے جو لے کر آئے، فواد چوہدری
-
حکومت صوبے میں امن کی بحالی کیلئے سخت اقدامات کر رہی ہے،مراد علی شاہ
-
پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کیلئے دشمن کوشش کر رہا ہے،محسن نقوی
-
وزیرِاعلیٰ پنجاب سے امریکی سفیر کی ملاقات
-
لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو پولی تھین بیگز سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت
-
جب تک سب مل کر نہیں بیٹھیں گے سیاسی عدم استحکام رہے گا،رانا ثناءاللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.