Live Updates

حکومت کی ایک بارپھرعمران خان کوبیلٹ پیپرکی فارنزک ٹیسٹ کی پیش کش ،کمیشن کی تشکیل میں تاخیر کے ذمہ دار عمران خودہیں،وہ سازش ،منظم دھاندلی کا لفظ لکھنے نہیں دے رہے ،سینیٹرپرویزرشید، چاہتے ہیں جوڈیشل کمیشن طے کرے کیا انتخابات میں منظم دھاندلی ہوئی، عمران خان ہم سے زیادہ جانتے ہیں، انتخابات میں کوئی سازش نہیں ہوئی،ان کی کمیشن کی رپورٹ ، میڈیاکے سامنے کی جانیوالی باتوں میں تضادہے، حتمی فیصلے پراثرانداز ہونے کیلئے دباؤ،پروپیگنڈے کے حربے استعمال کررہے ہیں،عمران روزسچ کاقتل کرتے ہیں، کسی بیلٹ پیپرپرمہرنہیں لگی تواس پر(ن)لیگ کی غلطی نہیں،نوجوانوں کو گمراہ کرنے پر انہیں شرمندگی کااظہارکرناچاہیے ،پریس کانفرنس،

عمران خان سازش کالفظ منہ سے نکالتے ہیں لیکن ٹرمز آف ریفرنس میں لکھنے نہیں دیتے،انوشہ رحمان

جمعرات 15 جنوری 2015 20:37

حکومت کی ایک بارپھرعمران خان کوبیلٹ پیپرکی فارنزک ٹیسٹ کی پیش کش ،کمیشن ..

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جنوری2015ء) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹرپرویزرشید نے ایک بار پھرپاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کوبیلٹ پیپرکی فارنزک ٹیسٹ کی پیش کش کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ جوڈیشل کمیشن طے کرے کہ کیا انتخابات میں منظم دھاندلی ہوئی،جوڈیشل کمیشن میں تاخیرکے ذمہ دارعمران خان خود ہیں لفظ منظم سازش شامل کرنے دیتے توجوڈیشل کمیشن بن چکاہوتا، عمران خان ہم سے زیادہ جانتے ہیں کہ انتخابات میں کوئی سازش نہیں ہوئی،عمران خان کی کمیشن کی رپورٹ اور میڈیاکے سامنے کی جانیوالی باتوں میں تضادہے،عمران خان حتمی فیصلے پراثرانداز ہونے کیلئے دباؤ اورپروپیگنڈے کے حربے استعمال کررہے ہیں عدالتوں کودباؤمیں لاکرمن مرضی کے فیصلے حاصل کرناچاہتے ہیں ،خودمقدمات لٹکارہے ہیں عمران ا پنے حصے کاسچ بولتے ہیں،کسی بیلٹ پیپرپرمہرنہیں لگی تواس پرمسلم لیگ ن کی غلطی نہیں،عمران خان کوشرمندگی کااظہارکرناچاہیے انہوں نے نوجوانوں کوگمراہ کیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پی آئی ڈی میں دانیال عزیز اورانوشہ رحمان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر سینیٹر پرویزرشید نے کہاکہ عمران خان فاسٹ باؤلر ہیں لیکن سیاست میں سپن ماسٹر بن گئے ہیں الیکشن ٹریبونل لوکل کمیشن کے حقائق کی روشنی میں حتمی فیصلے جاری کرے گا عمران خان حتمی فیصلے پراثرانداز ہونے کیلئے دباؤ اورپروپیگنڈے کے حربے استعمال کررہے ہیں عدالتوں کودباؤمیں لاکرمن مرضی کے فیصلے حاصل کرناچاہتے ہیں اس پر عدالتیں بھی اپنے تحفظات کااظہار کرچکی ہیں جسٹس کاظم نے اپنے فیصلے میں کہاہے کہ عمران خان کے وکیل عبدالطیف ہنجرا اورمحبوب الحسن عدالتی کارروائی کو کنٹرول اور مرضی کے نتائج حاصل کرناچاہتے ہیں عمران خان مقاصد کوحاصل کرنے کیلئے عدالتوں والے حربے اب میڈیا کے ذریعے مہم چلاکرحاصل کرناچاہتے ہیں عمران خان سے درخواست کی تھی کہ ہمیں سچ بولناچاہیے سچ کومسخ نہیں کرناچاہیے وہ ہر روز سچ کو قتل کرتے ہیں دوبارہ گنتی کے لفظ سے عمران خان خوفزدہ ہیں این اے 122میں قواعدواضوابط عمران خان کی مرضی سے ترتیب دیئے گئے ان کی درخواست میں دوبارہ گنتی کے لفظ شامل ہیں اب کیوں کہتے ہیں کہ یہ دوبارہ گنتی نہیں آڈٹ تھا انہوں نے کہاکہ تیس ہزار غیرتصدیق شدہ ووٹوں کاذکر کیا گیا کمیشن نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ این اے 122میں ایک لاکھ80ہزار115ووٹ تصدیق شدہ ہیں جن میں سے 4ہزا ر180ووٹ دیگرامیدواروں کے نکلے عمران خان کو 83ہزار542اورایازصادق کو92ہزار393ووٹ ملے اس رپورٹ میں کہاں لکھا ہے کہ 30ہزارغیرتصدیق شدہ ووٹ ہیں عمران خان کیوں سچ نہیں بولتے سچ بولنے سے کیوں ڈرتے ہیں سچ بولنا انہیں اچھا نہیں لگتا کب تک لوگوں کوگمراہ کرینگے ایک سال سے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جس میں انہیں ناکامی ہوئی لوگ تو اپنی ناکامیوں سے سبق سیکھتے ہیں لیکن عمران خان نے نہیں سیکھا انہوں نے کہاکہ لوکل کمیشن کی رپورٹ میں غلام حسین اعوان کے فیصلے کو بھی تحریک انصاف اپنی ویب سائٹ پرڈالے تاکہ تحریک انصاف کے بچے ان تضادات سے واقف ہوں عمران خان کی کمیشن کی رپورٹ اور میڈیاکے سامنے کی جانیوالی باتوں میں تضادہے حامدخان خودعدالتوں میں تاخیر کاسبب بنے تاکہ عمران خان لوگوں کو روزگمراہ کرتے رہیں اورحکومت کودہشتگردی توانائی بحران اوردیگرمسائل کے خاتمے سے روکاجائے پاکستان کو کام نہ کرنے دیاجائے اس کو مفلوج کیاجائے جہانگیرترین کے بارے میں عمران خان کہتے ہیں کہ انہیں دو کروڑ خرچ کرکے بھی انصاف نہیں ملا جہانگیرترین نے دوبارہ گنتی کانتیجہ قبول کیا ان کے حلقے کی دوبارہ گنتی ریجنل آفس میں ہوئی اس کے بعد اانہوں نے صدیق بلوچ پرجعلی ڈگری کاالزا م لگایا وہ حربہ ناکام ہوا توغلط اثاثوں کاالزام لگایا جب وہ اصل مالک کو لیکرآگئے تو وہ معاملہ بھی ختم ہوگیا انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے پاس ذہین وکیل ہیں اس لئے مقدمات کو لٹکاکررکھتے ہیں اسحاق خاکوانی کے ذریعے وزیراعظم کیخلاف مقدمہ کرایا اورکہا کہ اس مقدمے کے نتیجے میں وزیراعظم کوعہدے سے ہٹادیاجائیگا کیونکہ وہ صادق اورامین نہیں رہے جب فیصلہ آگیا توعمران خان کم ازکم جھوٹامقدمہ کرنے پرقوم سے معافی نہ صحیح اپنے بچوں سے شرمندگی کااظہارہی کردیں پرویز رشید نے کہاکہ حکومت نے 13اگست 2014ء کوجوڈیشل کمیشن کیلئے خط لکھ دیاتھا جو کام یہ پانچ ماہ بعد کرررہے ہیں ہم نے پہلے کردیاتھا اگر عمران خان اس وقت جوڈیشل کمیشن تسلیم کرلیتے تو پاکستان اس اذیت سے بچ جاتاجو انہوں نے ایک سال سے دی انہوں نے کہا کہ عمران خان ایسی تحقیقات چاہتے ہیں کہ جس کانتیجہ ان کی مرضی کاآئے عمران خان جو کام جوڈیشل کمیشن سے کراناچاہتے ہیں وہ الیکشن ٹریبونل کررہے ہیں عمران خان کوکبھی سچ بولناپڑ جائے تو آدھاسچ بولتے ہیں تحریک انصاف کاسرکاری سچ مجبوراً بول لیتے ہیں انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ جوڈیشل کمیشن یہ طے کرے کہ کاؤنٹرفائل پرمہرنہیں لگی یہ پریزائیڈنگ افسرکی نااہلی ہے یا مسلم لیگ ن اس کی ذمہ دار ہے عمران خان کہتے ہیں کہ اگر پریزائیڈنگ افسر نے مہرنہیں لگائی تو مجرم مسلم لیگ ن ہے جن پریذائیڈنگ افسران نے مہریں نہیں لگائیں ا لیکشن کمیشن ان کیخلاف کارروائی کرے ہم نے تو نہیں روکاانہوں نے کہاکہ ہم سے زیادہ عمران خان جانتے ہیں کہ انتخابات میں سازش نہیں ہوئی جوڈیشل کمیشن کی تشکیل میں تاخیر کے ذمہ دار عمران خان خودہیں وہ سازش اورمنظم دھاندلی کے لفظ کونہیں لکھنے دے رہے ورنہ جوڈیشل کمیشن بن چکاہوتا۔

پرویزرشید نے کہاکہ ہم چاہتے تھے کہ سانحہ پشاورکے چالیس روز تک سیاست پرکوئی بات نہ کریں اورپوری توجہ قاتلوں کوپکڑنے میں صرف کریں سولہ دسمبر کے بعد سے کوئی ایسادن نہیں کہ دہشتگردی کیخلاف وزیراعظم نوازشریف نے روز دس سے بارہ گھنٹے کام نہ کیاہو حکومت نے مقررہ مدت کے اندر آئینی ترمیم کی قاتلوں کو پھانسیاں شروع ہوئیں دوسرے ممالک سے رابطے کئے گئے وہ کام جو دہشتگردی کیخلاف جنگ میں گزشتہ تیرہ سال سے نہیں ہوئے وزیراعظم نے کئے ہم نہیں چاہتے تھے کہ سانحہ پشاورکے قاتلوں کو پکڑنے سے پہلے سیاست میں الجھیں جب عمران خان بولتے ہیں تو جواب دیناپڑتا ہے ہم نے ان کی نجی زندگی پرکوئی تبصرہ نہیں کیااپنی زبانوں کو سی کررکھا ہے ایک سوال کے جواب میں سینیٹرپرویزرشید نے کہاکہ عمران خان کو ایک بارپھربیلٹ پیپرو ں کی فرانزک ٹیسٹ کی پیشکش کرتاہوں ہم نہیں چاہتے کہ تین سال اسی بحث میں گزرجائیں انہوں نے کہاکہ اگراخلاقی طورپرجوڈیشل کمیشن کی ایسی رپورٹ آجائے تو ہم پابند ہونگے سیاست میں اخلاقیات اہمیت رکھتی ہے ہماری پارٹی اس پریقین رکھتی ہے اس حوالے سے ہم آرڈینس بھی لیکرآنے کیلئے تیار ہیں ایک ا ورسوال پرانہوں نے کہاکہ پاکستان میں الزامات لگانا ذہنوں میں خدشات ڈالنا ایسے اقدامات کے تدارک کیلئے سب کوملکرکوشش کرنی چاہیے جب تک تمام سٹیک ہولڈرزاپنی تجاویزمرتب نہ کریں اکیلاکچھ نہیں کرسکتا سب سے ملکراس پرپیش رفت ہونی چاہیے ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں سینیٹر پرویز رشید نے کہاکہ ماڈل ٹاؤن واقعے کی ایف آئی آر ہم نے خود پردرج کرائی یہ جرات ہم ہی کرسکتے ہیں کیونکہ ہمیں اپنی سچائی پر یقین ہے ڈرتے نہیں ہیں ایف آئی آر تو درخت بھی لگ جائے تو وہ بھی سہم جاتا ہے ایک سوال کے جواب میں وزیرمملکت انوشہ رحمان نے کہاکہ عمران خان سازش کالفظ منہ سے نکالتے ہیں لیکن ٹرمز آف ریفرنس میں لکھنے نہیں دیتے انہوں نے کہاکہ این اے122میں مسترد ووٹ ساڑھے تین ہزارتھے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :