سینیٹر تاج حیدر کی ایم کیوایم کی جانب سے کارکنان کی ہلاکتوں پر سندھ حکومت کو مورد الزام ٹھہرانے ،ناکام قرار دینے کی مذمت،
ایم کیوایم کارکنان کی ہلاکتوں پر کبھی ایجنسیوں اور پولیس کو مورد الزام ٹھہراتی ہے تو کبھی طالبان کو پھر یکایک سندھ حکومت کے پیچھے پڑجاتی ہے، سنیٹرتاج حیدر
جمعرات 15 جنوری 2015 23:21
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جنوری2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹر تاج حیدر نے متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے کارکنان کی ہلاکتوں پر سندھ حکومت کو مورد الزام ٹھہرانے اور ناکام قرار دینے کی مذمت کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کو یاد دلایا ہے کہ دور آمریت میں جب سندھ میں وزارت داخلہ متحدہ قومی موومنٹ کے پاس تھی تو کراچی کی سڑکوں پر 12مئی کو پچاس سے زائد مخالف سیاسی جماعت کے کارکنوں کے خون سے ہولی کھیلی گئی تھی جس کے دھبے آج تک متحدہ قومی موومنٹ اپنے دامن سے صاف نہ کر سکی۔
کراچی میں کارکنان کی ہلاکتوں پر متحدہ قومی موومنٹ کبھی ایجنسیوں اور پولیس کو مورد الزام ٹھہراتی ہے تو کبھی طالبان دہشت گردوں کو ذمہ دار گردانتی ہے اور پھر یکایک سندھ حکومت کے پیچھے پڑجاتی ہے۔(جاری ہے)
دہشت گردی کا سب سے زیادہ شکار پیپلز پارٹی رہی ہے جبکہ کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ساڑھے چھ سو سے زیادہ کارکنوں کو شہید کیا جاچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پورا ملک دہشت گردی کی شدید لپیٹ میں ہے۔ جہاں دہشت گرد مسلسل حملے کررہے ہیں تو کیا دیگر صوبوں میں ہونے والی ہلاکتوں پر متحدہ قومی موومنٹ کو دیگر صوبائی حکومتوں اور وفاقی حکومت کی ناکامی بھی نظر آئی یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو اس وقت سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی نہیں بلکہ مثبت اور تعمیری سیاست کی ضرورت ہے تاکہ ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے وفاق کو یہ پیغام بار بار بھیجنا کہ سندھ حکومت ناکام ہو گئی ہے کسی لطیفے سے کم نہیں کیونکہ جس آپریشن کا شکوہ آج متحدہ قومی موومنٹ کو ہے وہ اسی کے شدید مطالبے پر وفاقی حکومت نے شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کو غیر مستحکم کرنے سے متحدہ کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
-
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اب کہا، پی ٹی آئی تو پہلے دن سے جوڈیشل انکوائری کا کہہ رہی ہے
-
آپ محافظ ہیں مالک نہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.