لاہورکو سیراب کرنے والے راوی کولوگوں نے گندی ندی بنادیا
جمعہ 16 جنوری 2015 13:03
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 جنوری 2015ء ).دریائے راوی کو لاہور کی پہچان قراردیا جاتا تھا، حسن و عشق کے گیتو ں کا حوالہ بننے والا یہ دریا اب صرف شہربھر کا گندہ پانی سمیٹ رہا ہے۔ محکمہ ماحولیات کا دعوی ٰ ہیکہ دریا کا قدرتی حسن جلد بحال کردیا جائیگا۔لاہور میں بند روڈ پر 11 سے زائد نالوں پر پمپنگ ا سٹیشنز بنائے گئے ہیں، جو سیوریج کا گند ہ پانی مسلسل راوی میں ڈال رہے ہیں، بند روڈ سے 800 کیوسک اور ہڈیارہ ڈرین سے فی منٹ 500 کیوسک زہریلا پانی راوی میں ڈالا جارہا ہے۔
مجموعی طور پر 50کروڑ گیلن آلودہ پانی روزانہ راوی میں ڈالا جارہاہے۔سیوریج کا یہ پانی دریا کے اپنے پانی کو بھی آلودہ کررہا ہے جس سے فصلیں اور آبی حیات متاثر ہورہی ہے۔ محکمہ تحفظ ماحول کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب لاہور کیڈرینز کی اسٹڈی کرارہی ہے، جس کی روشنی میں ٹریٹ منٹ پلانٹ لگائے جائیں گے۔(جاری ہے)
حکومت پنجاب نیراوی میں گندہ پانی پھینکنے کیلئے تو کروڑوں روپے کے پمپنگ اسٹیشن بنارکھے ہیں جبکہ دریا کی آلودگی ختم کرنے کے لئے صرف زبانی جمع خرچ کیا جارہا ہے۔دریائے راوی جو کسی دور میں دریا تھا اب محض رینگتا ہے وہ بھی گندے نالے کی صورت میں۔عوامی حلقے کہتے ہیں کہ اگر راوی کو آلودگی سے پاک کردیا جائے تو اس کا پانی آبی حیات اور فصلوں کے لئے مفید ثابت ہوسکتا ہے۔
مزید قومی خبریں
-
یوم مزدور منانے کا مقصد شکاگو کے محنت کشوں کی جدوجہد کو یاد کرنا ، ملکی معیشت میں اس طبقے کا کردار ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، نواب ثنااللہ زہری
-
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار او آئی سی کے 15 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے گیمبیا پہنچ گئے
-
حکومت محنت کشوں کی فلاح پر توجہ مرکز کیے ہوئے ہے‘ چودھری شافع حسین
-
پشاور میں آٹے کی قیمت مزید کم ہوگئی
-
محنت کش طبقے کی عزت و وقار اور حقوق کے تحفظ کے بغیر ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور
-
ہمارا مذہب مزدور اور محنت کش طبقے کے حقوق کے تحفظ کا ضامن، ملکی تعمیر و ترقی انہی کی انتھک محنت کی مرہون منت ہے،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا پیغام
-
سندھ حکومت صنعتی و زرعی مزدوروں، خواتین ورکرز اور ہاریوں کی ترقی کے لئے پروگرام شروع کر رہی ہے،وزیراعلی ٰ سید مراد علی شاہ
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.