قرآن پاک جلانے میں بدنام ملعو ن پادری ”چپس فروش“ بن گیا
جمعہ 16 جنوری 2015 13:11
لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 جنوری 2015ء )امریکا میں 11ستمبر2001ء میں دہشت گردی کے واقعات کے ردعمل میں قرآن پاک کے ہزاروں نسخوں کو نذرآتش کرنے کی دھمکی سے شہرت پانے والے بدنام زمانہ عیسائی پادری ٹیری جونز نے ایک نیا مشغلہ اختیار کرتے ہوئے ریاست فلوریڈا میں فنگر چپس تیار کرنے والی ایک دکان ڈال لی ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کو ٹیری جونز کے اس نئے مشغلے کے بارے میں مقامی امریکی میڈیا کے حوالے سے اہم معلومات حاصل ہوئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ٹیری جونز نے نائن الیون کے واقعہ کے بعد اس کے رد عمل میں قرآن پاک کے 2998 نسخے نذرآتش کرنے کی دھمکی دی تھی تاہم عالمی دباؤ کے بعد اس نے ایک ہی وقت میں اتنی بڑی تعداد میں قرآن پاک جلانے کے مذموم ارادے کو تبدیل کرتے ہوئے ہرسال نائن الیون کی برسی پر ایک قرآن پاک جلانے کا اعلان کیا تھا۔(جاری ہے)
ٹیری جونز کی جانب سے قرآن کریم کے نسخوں کو نذرآتش کرنے کے اعلان کے بعد پوری دنیا میں سراسیمگی کی لہر دوڑ گئی تھی اور خود امریکی حکومت بھی اس ایک پادری کے ہاتھوں یرغمال دکھائی دیتی تھی۔
موصوف نے اب ایک نیا شغل اختیار کرتے ہوئے فلوریڈا ریاست کے شہر”براڈنٹون “ میں Fry Guys Gourmet Fries کے نام سے ایک دکان کھولی ہے جس میں فرانسیسی طرز سمیت مختلف نمونوں کے آلو کے چپس تیار کیے جاتے ہیں۔باسٹھ سالہ ٹیری جونز کی زندگی عجیب مجموعہ اضداد ہے۔ایک طرف اس کی اسلام دشمنی کی یہ انتہا کہ وہ صحائف سماوی کو بھی آگ میں جھونکے جیسے ناپاک ارادے پر قائم ہے اور دوسری جانب اس نے امن کی علامت کے طورپر ”کبوتر مرکز برائے عالمی رابطہ” کے نام سے ایک ادارہ بھی قائم کر رکھا ہے جس میں کبوتر کو ’امن کی علامت’ کے طورپر پش کیا گیا ہے۔
صرف یہی نہیں اس نے اسلام کے خلاف بغض کی اور نفرت کی آگ بجھانے کے لیے”اسلام شیطان“ کے نام سے ایک کتاب بھی تالیف کر رکھی ہے جس کی اب تک لاکھوں کاپیاں اور درجنوں ایڈیشن فروخت ہو چکے ہیں۔ اس کتاب نے ٹیری جونز کی دولت میں بے پناہ اضافہ کیا۔ امن کی خواہش اور اشتعال انگیز طرز عمل کے درمیان سفر کرنے والے ٹیری جونزکو اب ایک چپس فروش کے روپ میں دیکھا جا رہا ہے۔سنہ 2013ء میں القاعدہ نے اپنے ایک آنلائن جریدے میں ٹیری جونز اور فرانسیسی جریدے چارلی ایبڈو کے ایڈیٹر اسٹینفن چاربونیے کو اپنی ہٹ لسٹ میں شامل کیا تھا۔ اسٹیفن کو گذشتہ ہفتے فرانس میں اخبار کے دفترمیں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے اس کے انجام سے دوچار کر دیا ہے تام جونز ابھی اپنی باری کا منتظر ہے۔ مقتول اسٹیفن مبینہ طور پر جریدے چارلی ایبڈو میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کا ماسٹر مائینڈ سمجھا جاتا تھا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.