سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی میں داخلہ حاصل کرنے والے نئے طالب علموں کیلئے اوریئینٹیشن ڈے کی تقریب کل ہوگی

جمعہ 16 جنوری 2015 16:17

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 جنوری 2015ء) سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے تحت یونیورسٹی میں داخلا حاصل کرنے والے نئے طالب علموں کیلئے اوریئینٹیشن ڈے کی تقریب کل ہفتہ،17 جنوری کو صبح دس بجے سندھ مدرسہ یونیورسٹی کے سر شاہنواز بھٹو آڈیٹوریم میں وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شیخ کی زیر صدارت منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

صبح دس بجے سے صبح گیارہ بجے تک طالب علموں کی رجسٹریشن ہوگی، جبکہ گیارہ بجے تقریب کی باقائدہ کارروائی شروع ہوگی، جس سے سندھ مدرسہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شیخ کے علاوہ یونیورسٹی کے ڈین، چیئر پرسنس اور سینئر ارکان خطاب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :