وفاقی پولیس کا جر ائم پیشہ عنا صر کے خلا ف کر یک ڈاؤ ن ،13 ملزمان گر فتار،

قبضہ سے 8بو تلیں معہ ایک گیلن شراب اور مال مسروقہ برآمد

جمعہ 16 جنوری 2015 22:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16جنوری۔2015ء) وفاقی پولیس کا جر ائم پیشہ عنا صر کے خلا ف کر یک ڈاؤ ن ،13 ملزمان گر فتار، ملزمان کے قبضہ سے 8بو تلیں معہ ایک گیلن شراب اور مال مسروقہ برآمد کر لیا ۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ۔مزید تفتیش جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابقتھا نہ بھا رہ کہو پو لیس نے دوران گشت ملزم جمعہ خا ن جو افغا نی ہے اپنی رہا ئش کے متعلق کو ثبو ت پیش نہ کر سکا ۔

تھا نہ رمنا پولیس نے دوران گشت ملزم زار محمدجو بغیر اجا زت سلنڈر گیس بھر ائی کر رہا تھا کو گرفتار کر لیا۔ تھانہ بنی گا لہ اور تھا نہ نیلو ر پویس نے بغیر اجا زت سلنڈر گیس بھر ائی کر نے پر تین ملزمان محمد صدیق ، آ فتا ب احمد اور محمد اشرف کو گرفتار کر لیا ۔تھا نہ کو رال پولیس نے دوران گشت ملزم شہور رحمت اور حسیب مسیح کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 8بو تلیں معہ ایک گیلن شراب بر آمد کرلی۔

(جاری ہے)

ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔مزید تفتیش جاری ہے ۔ جبکہ پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتار ی کے لیے جا ری مہم کے دوران 6 بھکا ریو ں کے خلاف بھکا ری ایکٹ کے تحت کا رروائی عمل میں لا ئی گئی۔۔ایس ایس پی اسلام آبادمیر ویس نیاز نے پویس ٹیم کی اس ا علیٰ کارکردگی پر نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹس دینے کا اعلان کیا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ ایسے جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور ان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :