وزارت داخلہ کا ملک بھر میں دہشت گردی کے خطرے سے متعلق نیا سیکیورٹی الرٹ جاری،

دہشت گرد پولیس اور ایف سی کے یونیفارم میں حملے کرسکتے ہیں ، وزارت داخلہ کا چاروں صوبوں کو خط

جمعہ 16 جنوری 2015 22:57

وزارت داخلہ کا ملک بھر میں دہشت گردی کے خطرے سے متعلق نیا سیکیورٹی الرٹ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16جنوری۔2015ء) وفاقی وزارت داخلہ نے ملک بھر میں دہشت گردی کے خطرے سے متعلق نیا سیکیورٹی الرٹ جاری کردیا ہے۔ خط میں کہا گیا کہ دہشت گرد پولیس اور ایف سی کے یونیفارم میں حملے کرسکتے ہیں۔وفاقی وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں کو دہشت گردی کے خطرے سے متعلق نیا سیکیورٹی الرٹ جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

مراسلے میں کہا گیا کہ دہشتگرد کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں دہشت گرد حملے کرسکتے ہیں۔

دہشت گرد پولیس اور ایف سی کے یونیفارم میں حملے کرسکتے ہیں۔ سرکاری املاک، افواج پاکستان کے دفاتر، اسلحہ ڈپو، ائیرپورٹ دہشت گردوں کا ہدف ہو سکتے ہیں۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جماعتہ الاحرار خالد عمر خراسانی گروپ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے جس کے بعد چاروں صوبائی حکومتوں کو سیکیورٹی انتہائی سخت کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
؎

متعلقہ عنوان :