پیٹرول بحران ،پی ایس او کو 50 ارب طلب کرنے پر وزارت خزانہ کی جانب سے صرف 17 ارب روپے وصول ہوئے
پنجا ب میں پیٹرول بحران پر ایک دو روز میں قابو پا لیا جائے گا،پی ایس او حکام کا دعوی
ہفتہ 17 جنوری 2015 13:12
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء) پنجاب میں جاری پیٹرول بحران پر قابو پانے کیلئے پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) کو 50 ارب روپے طلب کرنے پر وزارت خزانہ کی جانب سے صرف 17 ارب روپے وصول ہوئے ہیں جبکہ پیٹرول بحران پر ایک دو روز میں قابو کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق پی ایس و کو وزارت خزانہ کی طرف سے 17 ارب روپے وصول ہوئے ہیں جبکہ پی ایس او حکام کا کہنا ہے کہ کراچی بندرگاہ پر پیٹرول کی درآمدی ان لوڈنگ شروع ہو گئی ہے جس سے پنجاب کے پیٹرول بحران پر ایک دو روز میں قابو پا لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پی ایس او نے حکومت سے فوری طور پر 50 ارب روپے طلب کئے تھے جس میں سے صرف 17 ارب روپے وزارت خزانہ کی طرف سے دیئے گئے ہیں۔ پی ایس او ذرائع کے مطابق پاور سیکٹر پر 200 ارب روپے کے واجبات ہیں جبکہ غیر ملکی سپوٹرز کو 50 ارب روپے ادائیگی کرنا ہے پی ایس او کے مطابق مشرقی وسطیٰ سے 50 ہزار میٹرک ٹن پیٹرول سے لوڈ جہاز کراچی بندرگاہ پہنچ گیا جس سے پیٹرول کی ان لوڈنگ شروع ہو گئی ہےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
-
بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں اپیلوں پرایف آئی اے کے دلائل مکمل نہ ہو سکے
-
سینیٹرفیصل واوڈا نے آرٹیکل 19 اے کے تحت معلومات کی فراہمی کیلئے رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو درخواست دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.