کراچی،غیریقینی موسم اور تیز ہواؤں کے باعث سمندر میں ماہی گیروں کی سرگرمیاں معطل

ہفتہ 17 جنوری 2015 19:24

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء ) غیریقینی موسم اور تیز ہواؤں کے باعث سمندر میں ماہی گیروں کی سرگرمیاں معطل ہوگئیں۔ 3 ہزار کشیتاں ساحل پرکھڑی ہیں۔سرد ہواؤں کے دوسرے اسپیل کے چلتے ہی انتظامیہ نے ابراہیم حیدری کے ساحل پروارننگ جاری کردی۔ جس کے نتیجے میں ماہی گیری معطل ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

ابراہیم حیدری پر ڈھائی ہزارکشتیاں موسم بہتر ہونے کی منتظر ہیں۔ کیماڑی کے ساحل پر بھی ساڑھے چار سو کشتیاں کھڑی ہیں۔ ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ رواں ماہ بارش ہونے سے نہ صرف دھند اور کہرختم ہوگی بلکہ اس کا ماہی گیری کی صنعت پر بھی مثبت اثر پڑے گا۔ موسم بہتر ہونے کی صورت میں آئندہ جمعے سے دوبارہ ماہی گیری شروع ہونے کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :